اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

عالمی سطح پر مالیاتی لین دین کو قانون کے دائرے میں لانا ہوگا، وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر مالیاتی لین دین کو قانون کے دائرے میں لانا ہوگا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی احتساب، شفافیت پر رپورٹ کے اجرا کی تقریب سے وزیراعظم عمران خان نے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مالیاتی شفافیت کے حوالے سے تجاویز پیش کرنا چاہتے ہیں، رقوم کی غیر قانونی ترسیل پر قابو پانے کے لیے متعلقہ اداروں کو مضبوط بنانا ہوگا۔

وزیراعظم نے کہا کہ اقوام متحدہ کو ٹیکس اصلاحات، منی لانڈرنگ سے متعلق اقدامات کرنے ہوں گے، رپورٹ سفارشات کے مطابق اقدامات سے ترقی پذیر ممالک سے مالیاتی بوجھ کم ہوگا۔

عمران خان نے کہا کہ ملک کے اندر اور بیرون ملک مالیاتی لین دین کو قانون کے دائرے میں لانا ہوگا، پاکستان رپورٹ کی سفارشات کی توثیق کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ غیرمساویانہ معاہدوں کا ازسر نو جائزہ لیا جائے، ترقی پذیر ممالک کے کھربوں روپے غیرقانونی طور پر بیرون ملک منتقل ہوئے، شفافیت کے برعکس اقدامات کے خلاف عالمی سطح پر جرمانے عائد کیے جائیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں