بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

وزیر اعظم کا فرانسیسی صدر اور شاہ اردن سے رابطہ، کشمیر کی صورت حال پر تبادلہ خیال

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر  اعظم عمران خان نے کشمیر کی صورت حال پر فرانسیسی صدر اور اردن کے بادشاہ سے رابطہ کیا ہے.

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون سے گفتگو میں انھیں کشمیرکی تازہ صورت حال سے آگاہ کیا.

انھوں نے کہا کہ بھارتی جارحیت سے انسانی حقوق کی صورت حال انتہائی نازک ہے، خطے کا امن اورسلامتی خطرےمیں ہے.

وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت یک طرفہ غیرقانونی اقدامات، نسل پرستی کے نظریے پر کاربند ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں آبادی کاتناسب بدل رہا ہے، عالمی برادری کشمیر کی نازک صورت حال کا نوٹس لے.

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورت حال کا قریب سے جائزہ لے رہے ہیں.

مزید پڑھیں: وزیر اعظم کی کاروباری مواقع بڑھانے کے لیے فرسودہ قوانین ختم کرنے کی ہدایت

حکومتی اعلامیہ کے مطابق فرانسیسی صدرنے مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کی ضرورت پرزور دیتے ہوئے افغان امن عمل میں پاکستان کے کردارکی تعریف کی.

وزیراعظم عمران خان کا اردن کے بادشاہ عبداللہ ابن الحسن سے بھی ٹیلی فونک رابطہ ہوا.

شاہ عبداللہ کا کہنا تھا کہ اردن مقبوضہ کشمیرکی صورت حال کا بہ غور جائزہ لے رہا ہے، مذاکرات کے ذریعے مسئلہ کشمیر کا پرامن حل ضروری ہے، اردن کشمیرکی صورت حال پردیگر ممالک سے مشاورت کرے گا.

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں