تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

’روزگار کے بے پناہ مواقع ملنے والے ہیں‘ : وزیراعظم نے نوجوانوں کو خوش خبری سنادی

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ  نوجوان تیار رہیں کیونکہ روزگار کے بے پناہ مواقع ملنے والے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرِصدارت سی پیک منصوبے کے حوالے سے اعلیٰ سطح اجلاس ہوا، جس میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی شرکت کی۔

وزیرخارجہ، وزیرمنصوبہ بندی، وزیرخزانہ، وزیرتجارت، چیئرمین سی پیک اتھارٹی سمیت اعلیٰ حکام بھی اجلاس میں شریک ہوئے، اس موقع پر وزیراعظم کو سی پیک کے تحت جاری منصوبوں پربریفنگ دی گئی جبکہ اجلاس میں سی پیک سے متعلق پیشرفت کا جائزہ لیاگیا۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ’موجودہ حکومت نے سابقہ حکومتوں کے منصوبے مکمل کیے اور ڈھائی سالوں میں متعدد جاری منصوبوں کو بھی تکمیل تک پہنچایا، موجودہ حکومت خصوصی اکنامک زون کے قیام پر توجہ دے رہی ہے‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’رشکئی،دھابیجی، علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی، گوادر انڈسٹریل زون پر کام تیزکیا، اسی وجہ سے انڈسٹریل زونز میں مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں نے دلچسپی کا اظہار بھی کیا‘۔

عمران خان نے سی پیک کے جاری منصوبوں کی تکمیل پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’سی پیک منصوبے ہر قیمت پر مکمل کیےجائیں گے،یہ پاک چین مضبوط تعلقات کا مظہر ہے‘۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ’سی پیک  ہماری ترقیاتی حکمتِ عملی کا اہم جز ثابت ہوگا‘۔ انہوں نےخوش خبری سنائی کہ ’نوجوان  تیار رہیں کیونکہ  بہت جلد روزگار کے بے پناہ مواقع ملنے والے ہیں‘۔

Comments

- Advertisement -
عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔