منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

وزیراعظم عمران خان آج خیبرایجنسی میں جلسے سےخطاب کریں گے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان خیبرایجنسی میں جلسے سے خطاب کریں گے، جلسے میں ضلع خیبر کے عوام کے لیے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کریں گے اور صحت کارڈ بھیی تقسیم کئے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج خیبرایجنسی کا دورہ کریں گے، جہاں وہ جمرود میں جلسےسےخطاب بھی کریں گے، ان کے ہمراہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان ، گورنر شاہ فرمان بھی ہوں گے۔

جمروداسٹیڈیم میں جلسے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں جبکہ سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

وزیراعظم جمرود جلسے ضلع خیبرکےعوام کے لیے ترقیاتی منصوبوں اور لیویز ، خاصہ دار فورس سےمتعلق اہم اعلان کریں گے۔

وزیراعظم قبائلی اضلاع کےعوام کیلئےبڑی خوشخبریاں لےکرآرہےہیں، وزیراعلیٰ کے پی


وزیراعلیٰ کے پی محمودخان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم قبائلی اضلاع کےعوام کیلئےبڑی خوشخبریاں لےکرآرہےہیں، قبائلی اضلاع میں محرومیوں کا وقت ختم ہوچکا، اب تمام قبائلی اضلاع میں ہرطرف ترقی ہوگی۔

محمودخان کا کہنا تھا کئی دہائیوں تک قبائلی عوام کوترقی کےعمل سےدوررکھاگیا، حکومت قبائلی عوام کی70سالہ محرومیوں کوختم کرکےدم لےگی، قبائلی عوام کی ترجیحات صوبائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔

مزید پڑھیں : قبائلی علاقوں میں10سال تک سالانہ 100ارب روپے خرچ کریں گے‘ وزیراعظم

یاد رہے باجوڑ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ قبائلی علاقے کے لوگوں کو جنگ سے بہت نقصان پہنچا لیکن ہر مشکل کے بعد اللہ آسانی پیدا کرتا ہے، انشااللہ قبائلی علاقوں کا آسانی کا وقت شروع ہوگیا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ باجوڑمیں انٹرنیٹ آناچاہئے، باجوڑ کا نوجوان شعور رکھتا ہے، پہلی کوشش باجوڑ میں انٹرنیٹ پہنچانے کی کریں گے، قبائلی علاقوں میں جنگ کی وجہ سےتباہی ہوئی، اسلام آباد پہنچتے ہی باجوڑ میں انٹرنیٹ پہنچانے کی کوشش کروں گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں