اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے، 20 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس جاری ہے جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ گھریلو صارفین کے گیس بلوں میں اضافے کے معاملے پرغور کرے گی، وزیر پٹرولیم اووربلنگ جبکہ وزیرغذائی تحفظ آلو کے کاشت کاروں کو درپیش مسائل پربریفنگ دیں گے۔
اجلاس میں مختلف وزارتوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا، وزیراعظم حکومت کے آئندہ کے اہداف پر کابینہ کو اعتماد میں لیں گے۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں علاوہ علیم خان کی گرفتاری کا معاملہ بھی زیر بحث آنے کا امکان ہے۔
علیم خان کو نیب حوالات منتقل کردیا گیا
یاد رہے کہ گزشتہ روز قومی احتساب بیورو نے پاکستان تحریک انصاف اور صوبہ پنجاب کی کابینہ کے اہم وزیر عبدالعلیم خان کو گرفتار کیا تھا۔
نیب لاہور نے اپنے جاری کردہ اعلامیے میں عبدالعلیم خان کو گرفتارکرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ عبدالعلیم خان کو آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔