اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

وزیر اعظم آج ہزارہ موٹر وے فیز 2 کا افتتاح کریں گے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان آج ہزارہ موٹروے فیز2 کا افتتاح کریں گے، وزیراعظم کی جانب سے علاقے کی ترقی کے لیے اہم اعلانات بھی متوقع ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج ہزارہ موٹروے ای 35 حویلیاں شاہ مقصود انٹرچینج سے مانسہرہ تک 62 کلو میٹر طویل موٹروے کے دوسرے حصے کا افتتاح کریں گے۔ افتتاحی تقریب حویلیاں یونیورسٹی کیمپس میں ہوگی۔ ہزارہ موٹروے منصوبے کی افتتاحی تقریب میں گورنر خیبرپختونخواہ شاہ فرمان، وفاقی وزراء، اراکین قومی وصوبائی اسمبلی شرکت کریں گے۔

ہزارہ موٹروے منصوبہ حکومت کی جانب سے ہزارہ کی عوام کے لیے تحفہ ہے، 3 حصوں پر مشتمل 180 کلومیٹر ہزارہ موٹروے کے 2 حصے مکمل جبکہ تیسرے حصے کو مارچ 2020 تک مکمل کیا جائے گا۔ 34 ارب روپے کی لاگت سے مانسہرہ تک تیار ہونے والے ہزارہ موٹروے پر کل 47 پل اور 6 سرنگیں تعمیر کی گئی ہیں۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن نے وزیراعظم عمران خان کی آمد پر احتجاج کا اعلان کیا ہے، موٹروے پر نوازشریف کے بینرز لگا دیے گئے، لیگی رکن پنجاب اسمبلی نے دھمکی دی ہے کہ وزیراعظم کی آمد پر سیاہ جھنڈے لہرائیں گے۔

تاثر درست نہیں کہ حکومت نقصان والےاداروں سےچھٹکارہ چاہتی ہے، عمران خان

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ تاثردرست نہیں کہ حکومت نقصان والےاداروں سے چھٹکارہ چاہتی ہے، نجکاری کا مقصد سرکاری خزانے کو خسارے سے بچانا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں