ہفتہ, جون 29, 2024
اشتہار

وزیراعظم عمران خان نے بلوکی میں پودا لگا کر "پلانٹ فار پاکستان مہم” کا افتتاح کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ملک بھر میں دس ارب درخت لگانے کے منصوبے تحت وزیراعظم عمران خان نے بلوکی میں پودا لگا کر "پلانٹ فار پاکستان مہم” کا افتتاح کردیا اور لیزپردی گئی جنگلات کی زمینیں فوری واپس لینےکی ہدایت بھی کی۔

تفصیلات کے مطابق ملک کو سرسبز و شاداب بنانے کا عزم وزیراعظم کی ایک روزہ دورے پر ہیڈبلوکی پہنچے اور پودا لگا کر "پلانٹ فار پاکستان مہم” کا افتتاح کردیا۔

وزیراعظم عمران خان کو متعلقہ حکام کی جانب سے بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ ہیڈ بلوکی کے مقام پرنیا جنگل آبادکیاجائےگا۔

- Advertisement -

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا میانوالی کا جنگل ختم ہوگیا، چھانگامانگاجنگل کےکیاحالات ہیں؟ہمارےہاں ویسےہی جنگلات کی کمی ہے، جنگلات کی زمینیں لیزپرکیسےدی جاسکتی ہیں، پنجاب میں لیزپردی گئی جنگلات کی زمین فوری واپس لی جائیں۔

وزیراعظم نے تجاوزات ختم کرکےجنگلات کی اراضی فوری واپس لینےکی ہدایت کردی۔

افتتاح کے بعد آج پورے پاکستان میں 25 لاکھ پودے لگائے جائیں گے جبکہ 3 ماہ میں پورے پاکستان میں 15 کروڑ پودے لگانے کا منصوبہ بنایاگیا ہے۔

دوسری جانب ننکانہ کے ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد نے کہا ہے کہ شجرکاری مہم کے آغاز پر وزیراعظم کے ہمراہ اسکول کے ڈھائی ہزار بچے 10 ہزار پودے لگائیں گے، ضلعی انتظامیہ نے پچیس سو ایکڑ سرکاری اراضی قبضہ مافیا سے واگزار کرائی ہے، جنگل کے لیے پندرہ سو ایکڑ اراضی تیار کی جائے گی۔

وزیراعظم عمران خان کا اپنے پیغام میں کہنا ہے کہ پلانٹ فور پاکستان پروگرام کا آغازکررہے ہیں، آلودگی کےخلاف جنگ آئندہ نسلوں کیلئےہے اور ماحولیاتی تبدیلیوں سےنمٹنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں : پلانٹ فورپاکستان پروگرام کا آغازکررہے ہیں‘ وزیراعظم

گذشتہ روز وزیر اعظم کے مشیر برائے ماحولیات ملک امین اسلم نے شجر کاری سائٹ کا دورہ کیا اور کہا تھا کہ لاہور میں قبضہ مافیا سے 25 سو ایکڑ زمین واگزار کروا لی گئی، ملکی تاریخ میں پہلی بار قبضہ چھڑا کر جنگل آباد کیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام سے کیا گیا سرسبز پاکستان کا وعدہ پورا کر رہے ہیں، عوام سے گزارش ہے کہ بڑھ چڑھ کر شجر کاری مہم میں حصہ ڈالیں، جنگل لاہور کے اسموگ جیسے مسائل ختم کر سکے گا۔

یاد رہے اکتوبر 2018 میں وزیر اعظم عمران خان نے کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کا باقاعدہ آغاز کیا تھا اور کہا تھا پاکستان کودرختوں کی بہت ضرورت ہے، پانچ سال بعد پاکستان یورپ سے زیادہ صاف نظر آئے گا، ایسا پاکستان چھوڑ کر جائیں گے کہ یقین ہی نہیں آئے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی وزیراعظم کی ہدایت پر ملک بھر میں ’پلانٹ فار پاکستان‘ کے نام سے ایک روزہ شجرکاری مہم کا چلائی گئی تھی، جس کے تحت ملک بھر میں 15 لاکھ پودے لگائے گئے تھے، جس کے بعد اے آر وائی نیوز نے بھی درخت اُگاؤ مہم شروع کیا، اور پاک فوج کی جانب سے بھی ایک مہم چلائی گئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں