اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان آج کامیاب جوان بینر تلے ‘کامیاب کسان منصوبے’ کا آغاز کریں گے اور نوجوان کسانوں کو جدید ٹریکٹرز بھی فراہم کیے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج ساہیوال کا دورہ کریں گے، اس موقع پر گورنر پنجاب چوہدری سروراوروزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزداربھی ہمراہ ہوں گے۔
اپنے دورے کے دوران وزیراعظم کامیاب جوان بینرتلے کامیاب کسان منصوبے کاآغاز کریں گے اور نوجوان کسانوں کو جدید ٹریکٹرز بھی فراہم کیے جائیں گے۔
منصوبے کے تحت حکومت زرعی شعبے سے وابستہ نوجوانوں کو مالی اور تکنیکی مدد فراہم کرے گی ، جس سے کسانوں کو ڈیری فارمنگ، لائیو اسٹاک اور زرعی شعبے میں معاونت مل سکے گی۔
یاد رہے عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نےخصوصی ہدایات دی ہیں کسانوں کواوپراٹھاناہے، نوجوانوں نےڈیری فارمنگ،لائیواسٹاک میں تعاون کی درخواست کی، حکومت زرعی شعبےسےوابستہ نوجوانوں کومددفراہم کرےگی جبکہ کل وزیراعظم نوجوان کسانوں میں ٹریکٹرزتقسیم کریں گے۔
انھوں نے کہا تھا کہ ہندوستان میں مودی سرکارکسانوں کااستحصال کررہی ہے، پاکستان میں حکومت کسانوں کی خوشحالی کیلئےکام کررہی ہے، پاکستان تب کامیاب ہوگا جب کسان کامیاب ہوگا۔