تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیر اعظم عمران خان 2 روزہ دورہ ایران کے لیے کل روانہ ہوں گے

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان اپنے 2 روزہ دورہ ایران کے لیے کل بروز اتوار روانہ ہوں گے، وزیر اعظم ایرانی صدر حسن روحانی کی دعوت پر ایران کا دورہ کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان 2 روزہ دورے پر کل بروز اتوار ایران جائیں گے۔ دورے کے دوران وزیر اعظم ایران کے صدر اور دیگر اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی سپریم لیڈر اور ایرانی صدر سے الگ الگ ملاقاتیں ہوں گی، ملاقاتوں میں خطے کی صورتحال، امن و امان اور عالمی حالات پر تبادلہ خیال ہوگا جبکہ ملاقاتوں میں پاک ایران تعلقات، مسئلہ کشمیر اور افغانستان میں امن و امان پر بھی بات ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے اعزاز میں ضیافت کا اہتمام بھی کیا جائے گا جبکہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر بحری امور علی زیدی اور زلفی بخاری بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔

خیال رہے کہ یہ وزیر اعظم عمران خان کا پہلا دورہ ایران ہے، وزیر اعظم یہ دورہ ایران کے صدر حسن روحانی کی دعوت پر کر رہے ہیں۔

گزشتہ روز وزیر اعظم سے پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے ملاقات کی تھی جس میں وزیر اعظم کے دورہ ایران کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات سمیت اہم امور زیر غور آئے۔

Comments

- Advertisement -