جمعہ, جنوری 31, 2025
اشتہار

وزیر اعظم کل لاہور کا دورہ کریں گے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کل لاہور کا دورہ کریں گے جہاں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ان سے ملاقات کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کل لاہور کا دورہ کریں گے، ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان پنجاب کابینہ کے اجلاس سے خطاب کریں گے جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی ان سے ملاقات کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کو پاک بھارت کشیدگی، اسپتالوں میں انتظامات اور ترقیاتی کاموں کے حوالے سے اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق پنجاب کے وزرا کو وزیر اعظم کے دورے اور ان کی زیر صدارت کابینہ اجلاس کی اطلاع کردی گئی ہے۔

اس سے قبل وزیر اعظم نے 10 دسمبر کو لاہور کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے لاہور چیمبر آف کامرس سے خطاب کیا تھا۔

اپنے خطاب میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ مشکل حالات سے نکلنے کے لیے بنیادی اقدامات اور جاری کھاتوں کے خسارے کو کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ سعودی عرب، عرب امارات اور چین سے مثبت ردعمل ملا ہے۔ 2013 میں جاری کھاتوں کا خسارہ ڈھائی ارب تھا، اوور سیز کو سہولیات دینے سے ترسیلات زر 10 ارب تک پہنچ سکتی ہے۔

وزیر اعظم نے مزید کہا تھا کہ ایک سرمایہ کار پیسہ بنائے گا، تو دوسرا اسے دیکھ کر سرمایہ کاری کرے گا۔ سرمایہ کار وہیں آتا ہے جہاں اسے فائدہ ہو۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگلے ہفتے وزیر اعظم کا دورہ کراچی کا بھی امکان ہے جہاں وہ امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ لیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں