بدھ, فروری 19, 2025
اشتہار

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پرپشاورپہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پرپشاور پہنچ گئے، وزیراعظم سے گورنر، وزیراعلیٰ اور کابینہ ارکان ملاقات کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج قبائلی علاقوں کے لیے ہیلتھ سہولت کارڈ پروگرام کا افتتاح کریں گے، پروگرام کے تحت قبائلی علاقوں کے خاندانوں کوہیلتھ کارڈ فراہم کیے جائیں گے۔

ہیلتھ سہولت کارڈ پروگرام کی افتتاحی تقریب گورنرہاؤس میں منعقد ہوگی جس میں اہم شخصیات کو مدعو کیا گیا ہے، وزیراعظم سے گورنر، وزیراعلیٰ اور کابینہ ارکان ملاقات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق قبائلی اضلاع میں انتظامی امور سے متعلق مجموعی پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا، وزیراعظم امن وامان کی مجموعی صورت حال کا جائزہ بھی لیں گے۔

عمران خان کی قیادت میں پاکستان اپنی منزل ضرور حاصل کرے گا‘ چینی سفیر یاؤ ژنگ

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیرِ اعظم عمران خان نے چینی سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے چین کے صدر کی سماجی اقتصادی ترقی کے وژن کی تعریف کی تھی۔

وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ پاک چین تعلقات باہمی دوستی اور شراکت داری کا مضبوط رشتہ ہے، پاکستان چین کے تجربات سے استفادہ کرتے ہوئے عوام کو غربت کی لکیر سے اوپر لا سکے گا۔

چینی سفیر یاؤ ژنگ کا کہنا تھا کہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان اپنی منزل ضرور حاصل کرے گا، پاکستان میں ترقی اور خوش حالی کا نیا باب شروع ہو رہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں