اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

وزیراعظم عمران خان کل دو روزہ دورے پر ترکی روانہ ہوں گے، شیڈول جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کل ترکی کے دو روزہ دورے پر روانہ ہوں گے، ترجمان کی جانب سے دورے کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کل بروز جمعرات ترکی کے دو روزہ دورے روانہ ہوں گے، ان کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، خسرو بختیار اور عبدالرزاق داؤد بھی ہوں گے۔

ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے وزیراعظم کے دورہ ترکی سے متعلق شیڈول جاری کردیا گیا ہے،جس کے مطابق وزیراعظم کل خصوصی طیارے کے ذریعے شام چار بجے ترکی کے شہر قونیہ پہنچیں گے۔

وہ اپنے دورے کے موقع پر میولانا میں رومی میوزیم کا دورہ کریں گے اور بعد ازاں وزیراعظم انقرہ میں بزنس کمیونٹی اور سرمایہ کاروں کی تقریب سےخطاب کریں گے۔

اس کے علاوہ وزیراعظم جمعہ کی صبح کاروباری سرگرمیوں سے متعلق اجلاس میں شریک ہوں گے، وزیراعظم ترک سرمایہ کاروں سے ملاقات کریں گے، وزیر اعظم عمران خان کے بزنس فورم سے خطاب کے موقع پر ترک سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی جائے گی۔

وزیر اعظم عمران خان اتاترک میوزیم کا بھی دورہ کریں گے، بعد ازاں وزیراعظم عمران خان جمعہ کی نماز ملت مسجد میں ادا کریں گے، نمازجمعہ کی ادائیگی کے بعد وزیراعظم عمران خان کو ترک صدر رجب طیب اردوان کی جانب سے استقبالیہ دیا جائے گا، جس کے بعد وزیراعظم کی ترک صدر سے ون آن ون ملاقات ہوگی، ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس اور عشائیہ بھی دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم عمران خان اگلے ہفتے ترکی کا دو روزہ دورہ کریں گے

وزیراعظم عشائیہ کے بعد ترکش میڈیا کو انفرادی انٹرویو بھی دیں گے، وزیراعظم عمران خان جمعہ کی شام کو وطن واپسی کے لئے روانہ ہوں گے، وزیراعظم کے دورہ ترکی سے دونوں ممالک میں تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں