جمعرات, اکتوبر 10, 2024
اشتہار

 وزیراعظم عمران خان کی جانب سے نوروز کی مبارک باد

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے نو روز کاتہوار منانے والوں کو مبارکباد دی، یہ دن موسم بہار کو خوش آمدید کہنے کے لیے منایا جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹرئٹر پر اپنے پیغام میں نو روز کاتہوار منانے والوں کو مبارکباد دی۔

- Advertisement -

خیال رہے ملک بھر میں آج نوروزکا تہوار منایا جا رہا ہے، نوروز موسم بہار کی آمد کی علامت ہے، جسے صدیوں سے اسی جذبے اور ولولے سے منایا جارہا ہے۔

نوروز کے موقع پر مختلف دعائیہ اور سماجی تقاریب کا انعقاد کیا جاتا ہے اور مخصوص پکوان تیار کیے جاتے ہیں، ایران میں یہ تہوار 13 دن تک منایا جاتا ہے جبکہ افغانستان میں نوروز کی تقریبات کے آغازکا سرکاری اعلان مزارشریف سے کیا جاتا ہے۔ وسط ایشیائی ممالک میں بھی نوروز کو تہوار کی طرح منایا جاتا ہے جبکہ پاکستان اور بھارت کے کچھ علاقوں میں نوروز کے دن خصوصی دعاؤں کا اہتمام ہوتا ہے۔

یہ تہوار معاشرے کے درمیان یکجہتی اور بھائی چارے کے احساسات کو پختہ کرتا ہے، نوروز کی طرح کے تہوار ہماری طاقت کا مظہر ہیں۔ نوروز کا تہوار مستقبل میں بھی انسانوں کے درمیان اخوت و یکجہتی کو مزید تقویت دیتے ہوئے اسی جوش و جذبے کو طاقت بخشتی رہے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں