اسلام آباد: وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے احساس پروگرام سے متعلق اہم تفصیلات جاری کر دیں.
تفصیلات کے مطابق آج وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے غربت مٹاؤ پروگرام احساس سے متعلق معلومات شیئر کیں.
[bs-quote quote=”غربت کے خاتمے کے پروگرام سے پس ماندہ اضلاع کو آگے آنے کا موقع ملے گا” style=”style-8″ align=”left” author_name=”وزیر اعظم”][/bs-quote]
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ آج احساس پروگرام پرپالیسی بیان جاری کرنے پرخوشی ہے.
وزیر اعظم عمران خان کہا کہ پاکستان میں غربت کے خاتمے کے پروگرام کے چار اہم ستون ہوں گے.
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ احساس پروگرام کے تحت 115 پالیسی ایکشن پرکام ہوگا، پروگرام احساس عوام پرسرمایہ کاری، برابری کے مواقع پیدا کرے گا.
مزید پڑھیں: وزیراعظم عمران خان سے امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر کی ملاقات
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ غربت کے خاتمے کے پروگرام سے پس ماندہ اضلاع کو آگے آنے کا موقع ملے گا.
خیال رہے کہ وزیر اعظم خان نے گزشتہ روز اپنے ٹویٹ میں پڑوس ملک ایران سے اظہار یک جہتی کیا تھا.
I am pleased to release my policy statement on #Ehsaas, my priority poverty reduction programme with its 4 focus areas and 115 policy actions to reduce inequality, invest in people, and uplift lagging districts https://t.co/Ue20Gaw3aC
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 8, 2019
وزیر اعظم نے کہا کہ ہم غیر معمولی سیلاب میں گھرے ایرانی عوام کے لئے دعاگو ہیں اور ان کے لئے ضروری امدادی سامان بھجوانے کے لئے تیار ہیں۔