تازہ ترین

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

سندھ بالخصوص کراچی میں بارش سے عوام کی تکالیف کا مکمل ادراک ہے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سندھ بالخصوص کراچی میں بارش سے عوام کی تکالیف کا مکمل ادراک ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ کراچی میں ریلیف اور ریسکیو آپریشن کو خود مانیٹر کررہا ہوں، چیئرمین این ڈی ایم اے، گورنر سندھ سے متواتر رابطے میں ہوں۔

عمران خان نے کہا کہ چیئرمین این ڈی ایم اے کو ریسکیو کی ہدایت کی ہے، چیئرمین این ڈی ایم اے کو متاثرین کی طبی امداد، کھانا اور پناہ گاہ فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ کراچی میں نکاسی آب کے لیے جامع منصوبے کا جلد اعلان کریں گے، نکاسی اور فراہمی آب کا مسئلہ مستقل طور پر حل کریں گے، شہر کے عوام کو بحران کے وقت میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

اس سے قبل گورنرسندھ عمران اسماعیل نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ کراچی میں بارش کی صورتحال پر وزیراعظم کو بریفنگ دی ، کراچی کو خصوصی توجہ اور غیر معمولی صورتحال میں ہنگامی اقدمات کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں جبکہ انھوں نےکراچی کےلیےہرممکن اقدام کی یقینی دہانی کرائی ہے۔

یاد رہے کراچی میں بارشوں نے تباہی مچادی ہے، پورے شہر میں سیلاب کی صورتحال ہیں ، سڑکیں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہے جبکہ بارش کا پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہوگیا ہے۔

Comments

- Advertisement -