جمعہ, فروری 7, 2025
اشتہار

وزیراعظم نے چوہدری سرور، پرویزالٰہی اورعثمان بزدار کو طلب کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے چوہدری سرور، پرویزالہٰی اور عثمان بزدار کو اسلام آباد طلب کر لیا، گزشتہ دنوں ویڈیو لیک ہونے والے معاملے پر فریقین کے تحفظات کا بغور جائزہ لیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے پرویزالٰہی اورجہانگیر ترین کے درمیان ملاقات کی ویڈیو لیک ہونے اور میڈیا میں اس کا چرچا ہونے پر معاملے کا نوٹس لے لیا ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے پنجاب حکومت میں اختیارات کے معاملے پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، گورنر چوہدری سرور اور اسپیکرپنجاب اسمبلی پرویزالہٰی کو اسلام آباد طلب کرلیا ہے جس میں تینوں رہنماؤں سے معاملے کے سلسلے میں بات کی جائے گی عمران خان خود فریقین کے تحفظات کا جائزہ لے کر ہدایات جاری کریں گے۔

مزید پڑھیں: جہانگیر ترین اور اتحادیوں کی گفتگو، وزیراعظم کا نوٹس، اجلاس بلانے پر غور

واضح رہے کہ  گزشتہ دنوں اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ کی رہائش گاہ پر پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین، وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ اور پنجاب کے وزیر معدنیات حافظ عمار کی ملاقات ہوئی تھی۔

اس ملاقات میں سینیٹ انتخابات سے متعلق بات چیت کی گئی، جس کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی، جس میں‌ گورنر پنجاب پر  تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں