اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب سے مختلف شعبوں میں قریبی تعاون پر مبنی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب سے باہمی اعتماد میں اضافہ ہوا، اس موقع پر ریاض حکومت نے کشمیر تنازعہ کے پرامن حل پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا پاکستان ہمیشہ سعودی عرب کے شانہ بشانہ کھڑا ہوگا، دورے کے موقع پر عمران خان نے خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور امن کو فروغ دیا۔
وزیر اعظم عمران خان کے دورے سے پاکستان اور سعودی عرب کے باہمی اعتماد میں اضافہ ہوگا اور مختلف شعبوں میں قریبی تعاون پر مبنی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان ہمیشہ سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہو گا ۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) October 16, 2019
معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ سعودی قیادت نے بھی وزیراعظم کی مخلصانہ کاوشوں کو سراہا، پاکستان برادر اسلامی ممالک کے جذبہ اخوت کے فروغ کا خواہاں ہے، امت مسلمہ کا باہمی اتحادواتفاق خطے میں امن ومعاشی استحکام کا ضامن ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے سعودی قیادت کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال، مواصلاتی پابندیوں اور مسلسل لاک ڈاؤن سے آگاہ کیا۔کرفیو کو 73 روز ہوگئے،80 لاکھ سے زائد کشمیری گھروں میں محصور ہیں،وادی جنت نظیر جیل میں بدل چکی ہے۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) October 16, 2019
وزیر اعظم خطے میں امن کے فروغ کے لیے سعودی عرب روانہ ہوئے: فردوس عاشق
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور مسلسل لاک ڈاؤن سے بھی آگاہ کیا، مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو 73 روز ہوگئے، 80لاکھ سے زائد کشمیری گھروں میں محصور ہیں۔
پاکستان کے سعودی عرب کے ساتھ دیرینہ مذہبی، ثقافتی اور تاریخی روابط استوار ہیں۔ باہمی اعتماد اور بھائی چارے پر مبنی تعلقات ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان سے مزید مضبوط ہوئے۔سعودی عرب اور پاکستان نے آزمائش کی ہر گھڑی میں ایک دوسرے کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) October 15, 2019
معاون خصوصی فردوس عاشق کا کہنا تھا کہ جنت نظیروادی جیل میں بدل چکی ہے، مسئلہ کشمیر پر سعودی عرب نے اپنی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا، سعودی عرب بھی مسئلہ کشمیر کا پرامن حل چاہتا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم کے دورے سے باہمی اعتماد میں اضافہ ہوگا، مختلف شعبوں میں قریبی تعاون پر مبنی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا پاکستان ہمیشہ شانہ بشانہ کھڑا ہوگا۔