پیر, اکتوبر 7, 2024
اشتہار

وزیراعظم عمران خان ملائیشین وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیرمحمد کا استقبال کریں گے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نور ملائیشین وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیرمحمد کا استقبال کریں گے نھیں 21 توپوں کی سلامی اور گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا  جبکہ نشان پاکستان” ایوارڈ سے بھی نوازا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ملائیشین وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیرمحمد 3 روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے، وزیراعظم عمران خان نور خان ایئر بیس پر ملائیشین ہم منصب کا استقبال کریں گے جبکہ انھیں 21 توپوں کی سلامی بھی دی جائے گی۔

استقبال کے بعد ملائیشین وزیر اعظم کووزیر اعظم ہاؤس لےجایاجائے گا، جہاں ڈاکٹر مہاتیرمحمد کو گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا جبکہ وہ وزیراعظم ہاؤس میں پودا لگائیں گے۔

- Advertisement -

جس کے بعد مہاتیر محمد کی وزیر اعظم عمران خان سے ون آن ون ملاقات ہوگی جبکہ دونوں ممالک کی قیادت میں وفود کی سطح پر بھی ملاقات ہوگی، ملائیشین وزیر اعظم کا قیام ریڈ زون کے اندر نجی ہوٹل میں ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان 22 مارچ کو ملائیشین ہم منصب کو ظہرانہ دیں گے ، ظہرانے سے قبل ملائیشین وفد سے مختلف وفود کی ملاقات،ایم او یو پر دستخط ہوں گے۔

مزید پڑھیں : وزیراعظم عمران خان کی ملائشین ہم منصب کو دورہ پاکستان کی دعوت

صدرعارف علوی 22 مارچ کو ملائیشین وزیر اعظم کےاعزاز میں اعشائیہ دیں گے، جس میں ڈاکٹر مہاتیرمحمد کو "نشان پاکستان” ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔

ملائیشین وزیر اعظم مہاتیر محمد 23 مارچ کو یوم پاکستان کی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔

یاد رہے 20 نومبر کو وزیراعظم پاکستان کا دارالحکومت کوالالمپور پہنچنے پر بھی ملائشین ہم منصب نے پرتپاک استقبال کیا تھا، وزیراعظم عمران خان اور ڈاکٹر مہاتیر محمد کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی، دونوں نے مشترکہ پریس کانفرنس بھی کی، وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا مہاتیر محمد اور انہیں کرپشن کے خلاف ووٹ ملے۔

وزیراعظم عمران خان نے ملائشین ہم منصب کو دورہ پاکستان کی دعوت دی تھی ، جسے انہوں نے قبول کرلیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں