پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

وزیراعظم عمران خان آج سعودی عرب سے امریکا روانہ ہوں گے

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: وزیراعظم عمران خان سعودی عرب سے آج امریکا روانہ ہوں گے، دورہ امریکا میں اٹھارہ اہم ملاقاتوں کا شیڈول تیار کرلیا گیا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم بے نقاب کرنے کے مشن کے تحت وزیراعظم عمران خان آج سعودی عرب سے امریکا روانہ ہوں گے، دورہ امریکا میں اٹھارہ اہم ملاقاتوں کا شیڈول تیار کرلیا گیا ہے۔

وزیراعظم دس سے زائد ملکوں کے سربراہان سے ملاقاتیں کریں گے، عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات پر اتفاق ہوگیا۔

وقت آن گراؤنڈ شیڈول دیکھ کرطے ہوگا، وزیراعظم ورلڈ بینک کے صدر اور سربراہ مائیکروسافٹ بل گیٹس سے بھی ملیں گے، عمران خان ستائیس ستمبر کو جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر اٹھائیں گے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعظم کا سعودی عرب کی سلامتی کو خطرہ ہونے پر ساتھ کھڑے ہونے کا عزم

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان سعودی عرب کے دو روزہ دورے پر گئے تھے، آج وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کے لیے امریکا روانہ ہوں گے۔

دو روز قبل انھوں نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے بھی ملاقات کی، اور انھیں مقبوضہ کشمیر کی صورت حال سے آگاہ کیا، وزیر اعظم نے سعودی تیل تنصیبات پر حملے کی بھی شدید مذمت کی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں