جمعرات, اکتوبر 10, 2024
اشتہار

وزیراعظم ہفتے کو دو روزہ دورے پر کوئٹہ روانہ ہوں گے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان ہفتے کے روز  دو  روزہ دورے پرکوئٹہ پہنچیں گے، جہاں وہ اعلیٰ سول قیادت سے ملاقات کریں گے.

تفصیلات کے مطابق وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد یہ وزیراعظم عمران خان کا بلوچستان کا پہلا دورہ ہوگا.

موصولہ اطلاعات کے مطابق گورنربلوچستان اور وزیراعلیٰ جام کمال کوئٹہ پہنچنے پروزیراعظم کااستقبال کریں گے.

- Advertisement -

اپنے دورے میں‌ وزیراعظم صوبائی کابینہ کےاجلاس سےخطاب کریں گے، ارکان قومی وصوبائی اسمبلی اورارکان سینیٹ سےبھی خطاب متوقع ہے.

دورے کے موقع پر وزیراعظم کو بلوچستان میں‌ جاری منصوبوں سے آگاہ کیا جائے گا.

یاد رہے کہ گذشتہ دنوں وزیر اعظم نے کراچی کا دورہ کیا تھا، جہاں انھوں صدر پاکستان، گورنر سندھ اور وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقاتیں کیں۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ، اہم فیصلوں کی منظوری

اسی تسلسل میں گذشتہ روز وزیراعظم اور گورنر سندھ کی ایک اہم ملاقات ہوئی، جس میں  شہرقائد کے لیے ترقیاتی پیکیج پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں کراچی کے ترقیاتی پیکیج، گرین بس اور پانی کے امور پر بھی گفتگو ہوئی، وزیراعظم نے کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر اطمینان کا اظہار کیا، انھوں نے گورنرسندھ کو تھر کا دورہ کرنے اور رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں