جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

وزیر اعظم عمران خان آیندہ ہفتے جہلم کا دورہ کریں گے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان آیندہ ہفتے جہلم کا دورہ کریں گے، ذرایع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم 26 دسمبر کو پنڈدادن خان میں جلسے سے خطاب کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم آیندہ ہفتے جہلم کا دورہ کریں گے اور پنڈادن خان میں ایک جلسے سے خطاب کریں گے، ذرایع کا کہنا ہے کہ جہلم کے بعد ملک کے دیگر علاقوں میں بھی جلسے منعقد کیے جائیں گے۔

وزیر اعظم عمران خان جلسوں میں ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں اہم اعلان کریں گے اور حکومتی کارکردگی پر عوام کو اعتماد میں لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:  کسان کو فصل کی جائز قیمت اور منڈی تک رسائی دلائیں گے: وزیر اعظم

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ کسان کو فصل کی جائز قیمت اور منڈی تک رسائی دلائی جائے گی، احساس پروگرام کے تحت کسانوں کے لیے صحت کارڈ کی سہولت اور تعلیمی وظائف بھی یقینی بنایا جائے گا۔

وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر یوم کسان پر کسانوں کو سہولتیں فراہم کرنے کا عزم دہرایا، اس سے قبل وزیر اعظم یہ کہہ چکے ہیں کہ زرعی شعبے کا فروغ، چھوٹے کسانوں کو ریلیف دینا حکومت کی پہلی ترجیح ہے۔

خیال رہے کہ حکومت ترقیاتی کاموں پر بھرپور توجہ دینے لگی ہے، گزشتہ ماہ وفاقی حکومت نے کراچی میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے ساڑھے 8 ارب کی رقم جاری کی تھی، جاری کردہ رقم 162 ارب کے ترقیاتی گرانٹ کا حصہ ہے، مذکورہ رقم سندھ انفرا اسٹرکچر ڈویلپمنٹ کمپنی کے ذریعے استعمال کی جائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں