اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سرفراز جیتنے کے لیےاسپیشلسٹ بلے باز اور باؤلرز کھلائے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹرپراپنے پیغام میں کہا کہ کرکٹ کیریئرشروع کیا تو لگتا تھا جیت 70 فیصد ٹیلنٹ اور30 فیصد دماغ سے ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب میں نے کرکٹ کھیلناختم کیا تو تناسب 50،50 فیصد ہوگیا، آج گواسکر سے اتفاق ہے 60 فیصد دماغ اور40 فیصد ٹیلنٹ ہوناچاہیے۔
When I started my cricketing career I assumed success was 70% talent & 30% mind. By the time I finished playing cricket I felt it was 50-50 ratio. But now I tend to agree with my friend Gavaskar it’s 60% mental strength & 40 % talent. Today role of mind will be more than 60% 1/5
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) June 16, 2019
وزیراعظم نے کہا کہ سرفراز کو جیت کے لیے ریلو کٹوں پرانحصار نہیں کرنا چاہیے، سرفراز جیتنے کے لیے اسپیشلسٹ بلے باز اور باؤلرز کھلائے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ریلو کٹے کھلاڑی پریشر میں میچ کھیلتے ہیں، سرفراز کو ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنی چاہیے۔
4/5 1. In order ro have a winning offensive strategy Sarfaraz must go in with specialist batsmen and bowlers because "Raillu Kattas” rarely perform under pressure – especially the intense kind that will be generated today. 2. Unless pitch is damp, Sarfaraz must win the toss & bat
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) June 16, 2019
انہوں نے کہا کہ چاہے بھارت آج فیورٹ ہو، سرفرازالیون کوہارکا ڈرختم کرنا ہو گا، قومی ٹیم بہترین کارکردگی دکھائے اور آخری بال تک لڑے، پھرنتائج کچھ بھی ہوں اسپورٹس مین شپ کا مظاہرہ کرتے ہوئے قبول کریں۔
5/5 3. Finally, even though India may be the favourites, banish all fear of losing. Just give your best and fight till the last ball. Then accept whatever the result like true sportsmen. The nation’s prayers are with all of you. Good Luck.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) June 16, 2019
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پوری قوم کی دعائیں ٹیم کی ساتھ ہیں، عمران خان نے قومی کرکٹ ٹیم کو ’’گڈ لک‘‘کہا۔
دوسری جانب پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے وزیراعظم کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’’عمران خان نے ٹیم کو ریلو کٹوں اور ماہر کھلاڑیوں میں تقسیم کردیا، یہ کر کے وزیراعظم کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں؟‘‘۔
اُن نے سوال کیا کہ وزیراعظم بتائیں ٹیم میں کون سے ریلو کٹے ہیں اور وہ اسکواڈ میں کیسے منتخب ہوئے؟ ۔ قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ٹیم کا مورال بلند کرنے کے بجائے کھلاڑیوں کے حوصلے پست کررہے ہیں۔
ورلڈ کپ 2019 : پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان بڑا ٹاکرا آج ہوگا
واضح رہے کہ کرکٹ کی دنیا کا سب سے بڑا مقابلہ آج ہوگا، اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر میں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں نے پنجہ آزمائی کی تیاری مکمل کرلی۔