اسلام آباد : دیوالی کے تہوار کے موقع پر وزیراعظم عمران خان، وزیراطلاعات فوادچوہدری ، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، گورنر سندھ سمیت سیاسی رہنماؤں نے ہندو برادری کو مبارک باد دی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھرمیں ہندو برادری اپنا سب سے بڑا مذہبی تہوار دیوالی آج منارہی ہے، اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا تمام ہندو برادری کو دیوالی مبارک ہو۔
Wishing all our Hindu citizens a happy Diwali.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) November 7, 2018
دوسری جانب وزیر اطلاعات فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہندو برادی کو دیوالی پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا دیوالی اچھائی کی برائی پر جیت کا پیغام ہے۔
Happy Diwali to Hindus in Pakistan and around the world, DiWali Symbolises Victory of good over evil, the struggle is continuing … #Diwali
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) November 7, 2018
دیوالی کا تہوار خوشیوں کی علامت ہے، وزیراعلیٰ پنجاب
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا دیوالی کا تہوار خوشیوں کی علامت ہے اوراس موقع پر ہم ہندو برادری کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں۔
ہندو برادری سمیت تمام اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے، گورنر سندھ
گورنرسندھ عمران اسماعیل نے ہندوبرادری کو یوالی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہندو برادری کی صحت،تعلیم کےشعبےمیں خدمات نمایاں ہیں اور ہندو برادری سمیت تمام اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے۔
ملک کی خوشحالی اورترقی میں ہندوبرادری کی خدمات قابل ستائش ہیں، اسپیکرقومی اسمبلی
اسپیکراورڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی نے ہندوبرادری کو دیوالی کی مبارکباد دی ، اسپیکر اسد قیصر نے کہا پاکستان مختلف مذاہب کے ماننے والوں کا مسکن ہے، پاکستان میں تمام قومیتوں کےتہواروں کوبھرپورمنایا جاتا ہے۔
اسدقیصر کا کہنا تھا کہ ملک کی خوشحالی اورترقی میں ہندوبرادری کی خدمات قابل ستائش ہیں، پاکستان میں تمام اقلیتوں کومساوی حقوق حاصل ہیں۔
ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے کہا قومی ترقی، اتحاد اور یکجہتی کیلئے ہندوبرادری نے ملکی مفاد کو سامنے رکھا، حکومت اقلیتوں کے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی۔
دیوالی بطوربرائی پراچھائی اوراندھیرےپرروشنی کی فتح کےطورمنائی جاتی ہے، بلاول
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے دیوالی پر ہندوبرادری کے نام پیغام میں کہا دیوالی بطوربرائی پراچھائی اوراندھیرےپرروشنی کی فتح کےطورمنائی جاتی ہے، پیپلز پارٹی کافلسفہ بھی ناانصافیوں اورعدم مساوات کےخلاف لڑناہے۔
آصف زرداری کی ہندوبرادری کو دیوالی کی مبارکباد
پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی بھی ہندوبرادری کو دیوالی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے، پیپلزپارٹی اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کرتی رہے گی۔
واضح رہے دیوالی ایک ہندو مذہبی تہوار ہے جو ہرسال نومبر کے مہینے میں منایا جاتا ہے۔ اسے روشنیوں کا تہوار یا خوش قسمتی کا تہوار بھی کہا جاتا ہے، اس لیے لوگ اس روز دیے جلاتے ہیں.
دیوالی کرشن بھگوان کے چودہ سال بن باس کاٹنے کے بعد واپسی کی خوشی میں منائی جاتی ہے۔ اس دن ہندو برادری لکشمی پوجا کرتی ہے اور دعائیں مانگتی ہے۔ کاروباری افراد دیوالی کے دن سے نئے کاروبار کی شروعات کو ترجیح دیتے ہیں۔