تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

وزیراعظم عمران خان کی امن کی کوششیں مثبت ہیں، ذبیح اللہ مجاہد بھی معترف

کابل : ترجمان طالبان ذیبح اللہ مجاہد نے وزیراعظم کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی امن کی کوششوں کو مداخلت کی نظر سے نہ دیکھا جائے۔

ان خیالات کا اظہار ترجمان افغان طالبان اور نائب وزیر اطلاعات امارت اسلامیہ افغانستان ذبیح اللہ مجاہد نے پریس کانفرنس کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی امن کی کوششیں مثبت ہیں، انہیں ہرگز مداخلت کی نظر سے نہ دیکھا جائے۔

ذبیح اللہ مجاہد نے ننگرہار اور جلال آباد میں دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ افغان عوام میں داعش کے خلاف نفرت پائی جاتی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ داعش تنظیم کی شکل میں افغانستان میں موجود نہیں ہے۔

ترجمان افغان طالبان نے پاکستان، قطر، چین سمیت دیگر ممالک کی امن کوششوں کی تائید کی اور کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن کا خواہاں ہے اور ہم پاکستان سمیت دیگر ممالک سے رابطے میں ہیں۔

نائب وزیر اطلاعات افغانستان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ افغانستان میں بیرونی مداخلت نہیں چاہتے ہیں لیکن دیگر ممالک کا افغان امن کےلیے کوششوں کا خیر مقدم کریں گے۔

ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ افغانستان میں دہشت گردی پر جلد قابو پالیں گے، جس کے بعد مشکلات کے باوجود افغانستان میں جلد ہی امن قائم ہوجائے گا۔

ذبیح اللہ مجاہد نے افغان حکومت کی تشکیل سے متعلق کہا کہ عبوری کابینہ میں مختلف مسالک سے تعلق رکھنے والوں کو شامل کیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -