تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

وزیراعظم عمران خان کا دورہ اسکردو خراب موسم کے باعث منسوخ

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا دورہ اسکردو منسوخ کردیا گیا ، جس کے بعد عمران خان پارٹی ترجمانوں کے اجلاس کی صدارت کریں گے، جس میں اپوزیشن کےاحتجاج سے متعلق بھی لائحہ عمل پر مشاورت ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا پرواز کو خراب موسم کے باعث کلیئرنس نہ ملنے پر دورہ اسکردو منسوخ کردیا گیا ، عمران خان نےپارٹی ترجمانوں کااجلاس طلب کر لیا ، پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ڈھائی بجے طلب کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ملکی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہو گا اور سیاسی صورتحال کے پیش نظر پارٹی بیانیے پر مشاورت ہو گی جبکہ اپوزیشن کےاحتجاج سے متعلق بھی لائحہ عمل پر مشاورت ہوگی۔

وزیراعظم معاشی واقتصادی معاملات پربھی اعتماد میں لیں گے اور ترجمانوں کو پارٹی بیانیے سے آگاہ کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان کو اسکردو میں میونسپل گراؤنڈمیں جلسے سے خطاب کرنا تھا، خطاب میں گلگت بلتستان اورشعبہ سیاحت سے متعلق اہم اعلانات متوقع تھے، وفاقی وزیرعلی امین گنڈاپور اسکردومیں موجود ہیں۔

مزید پڑھیں : وزیراعظم عمران خان آج اسکردو میں میونسپل گراؤنڈ میں جلسے سے خطاب کریں گے

وزیراعظم عمران خان کے دورہ اسکردو منسوخ ہونے کے بعد وزیرامورکشمیرعلی امین گنڈاپورنے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ماضی کےحکمرانوں نےقرضےلیکرقوم کودلدل میں پھنسادیا، اسکردوکےعوام کی مشکلات کےحل کیلئےہرممکن اقدامات کریں گے۔

علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ راولپنڈی کےاسپتالوں جیسی سہولیات اسکردومیں فراہم کی جائیں گی ، ماضی کے حکمرانوں نے قرضے لےکر عوام کو دلدل میں پھنسایا، اسکردو کے عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔

اسکردو کے عوام وزیراعظم عمران خان کا ساتھ دیں ، عمران خان چاہتے ہیں ملک کا پیسہ کوئی لوٹ نہ سکے ، امیر اور غریب کیساتھ برابر ی کی بنیاد پر انصاف ہو اور پاکستان کا ہر شہری خوشحال ہو۔

Comments

- Advertisement -