جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

وزیراعظم عمران خان کا تربت کا دورہ تاریخی ہوگا، وزیراعلیٰ بلوچستان

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ : وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ کل تربت میں تاریخی پیکج کا اعلان کیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا تربت کا دورہ تاریخی ہوگا۔

جام کمال نے کہا کہ وفاقی حکومت نے بلوچستان کےلیے ایک جامع ترقیاتی پیکج تیار کیا ہے اور انشااللہ کل تربت میں تاریخی پیکج کا اعلان کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ کا ٹوئٹر پر سوال پر جواب دیا کہ گوادر میں یونیورسٹی قائم کی جائے گی اور تربت یونیورسٹی گوادر سے محض ڈیڑھ گھنٹے کی دوری پر ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام خان شورو نے کہا کہ گوادر میں قائم تربت یونیورسٹی کیمپس میں تدریسی عمل جاری ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں