اشتہار

وزیراعظم عمران خان افغانستان روانہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان افغانستان روانہ ہوگئے ، دورے میں عمران خان کابل میں افغان صدراشرف غنی سےملاقات کریں گے، عمران خان کا افغانستان کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر افغانستان روانہ ہوگئے ، عمران نورخان ایئربیس سے خصوصی طیارے پرکابل روانہ ہوئے، وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی بھی ان کے ہمراہ تھے۔

دورے کے دوران وزیراعظم کابل میں صدراشرف غنی سےملاقات کریں گے، جس میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال ہوگا۔

- Advertisement -

وزیراعظم کا افغانستان کا یہ پہلا دورہ ہوگا، دورے میں کئی اہم وزیر بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ دورے کے دوان افغان مفاہمتی عمل کو آگے بڑھانے کیلئے تعاون پرغور ہوگا اور سیاسی، سیکیورٹی اور تجارتی واقتصادی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا جبکہ پاک افغان بارڈرمینجمنٹ،کراس بارڈرایشوزپر بھی بات ہوگی۔

یاد رہے رواں سال ستمبر میں وزیراعظم عمران خان اور افغان صدر اشرف غنی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا تھا جس میں پاک افغان تعلقات کو مضبوط بنانے اور افغان امن عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید پڑھیں : وزیراعظم عمران خان اور افغان صدر اشرف غنی کےدرمیان ٹیلیفونک رابطہ

وزیراعظم نےافغان امن عمل میں پاکستان کی مستقل حمایت کایقین دلاتے ہوئے کہا تھا کہ مثبت کوششوں سےامریکاطالبان امن معاہدہ، انٹراافغان مذاکرات کا آغاز ہوا۔

وزیراعظم نے دوحہ میں انٹرا افغان مذاکرات شروع کرنےکے اقدامات کی تعریف کی اور جنگ بندی اور تشدد میں کمی کیلئےتمام افغان جماعتوں کے کردارکی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا تھا کہ تمام افغان اسٹیک ہولڈرزکوتاریخی موقع سےفائدہ اٹھاناچاہیے۔

وزیراعظم نےافغانستان کےدورےکی دعوت پرصدراشرف غنی کاشکریہ اداکیا، وزیراعظم عمران خان نےکہا تھا وہ جلدافغانستان کادورہ کریں گ

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں