تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

وزیراعظم عمران خان کا بچوں سے متعلق جرائم کی روک تھام کے لئے بڑا فیصلہ

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان بچوں سےمتعلق جرائم کی روک تھام کے لئے بڑا فیصلہ قومی سطح پر نیشنل ایکشن پلان ترتیب دینے کا حکم دے دیا اور وزارت داخلہ میں نیشنل کرائم ڈیٹا بیس بنانے کا بھی فیصلہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اعلیٰ سطح اجلاس ہوا ، جس میں بچوں سےمتعلقہ جرائم خصوصاً جنسی استحصال کی روک تھام کے لئے اقدامات پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں شفقت محمود، شیریں مزاری، شہزاد اکبر، سیکریٹری داخلہ ، صوبائی آئی جیز،وزارت داخلہ ،محکمہ داخلہ کےصوبائی افسران شریک ہوئے۔

وزیراعظم نے بچوں سےمتعلق جرائم کی روک تھام کے لئے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے قومی سطح پر نیشنل ایکشن پلان ترتیب دینے کا حکم دے دیا اور وزارت داخلہ میں نیشنل کرائم ڈیٹا بیس بنانے کا بھی فیصلہ کیا۔

اجلاس میں وزیرِاعظم کو ملک میں بچوں کیخلاف جرائم،جنسی استحصال اور جرائم کی فوری روک تھام سےمتعلق انتظامی اقدامات پربریفنگ دی گئی اور بچوں سے  متعلقہ فحش مواد،حالیہ دنوں میں چندافسوسناک واقعات سےآگاہ کیاگیا

وزیراعظم کو زینب کیس،چونیاں کیس،راولپنڈی کیس کےحقائق بتائے گئے اور وفاق،صوبائی سطح پر کئےجانیوالے اقدامات کابھی جائزہ لیا گیا، بریفنگ میں بتایا گیا پنجاب میں بچوں کیخلاف جرائم کےتدارک کیلئےمانیٹرنگ سیل قائم کیا گیا اور ڈی این اے رپورٹس کے حصول کیلئےنظام کوبھی مزید منظم کیا گیا ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ کو مزید مستحکم کیا جائے اور سائبرکرائمزکیسز،شکایات کاجلد ازالہ ممکن بنایا جائے جبکہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت قوانین مؤثر بنانے کیلئے سفارشات پیش ہوں گی تاکہ بچوں کےخلاف جرائم کے مرتکب افراد کو قرارواقعی سزا دی جا سکے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ متاثرہ بچوں،خاندانوں کورسوائی سےبچانےکیلئے بھی سفارشات پیش کی جائیں اور متاثرہ بچوں کی بحالی کے پہلوؤں پر بھی خصوصی توجہ دی جائے، اس سلسلے میں سول سوسائٹی اور خصوصاً میڈیا بھرپور کردارادا کرے۔

Comments

- Advertisement -