تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

بجٹ کی منظوری ، وزیر اعظم عمران خان نے خود ہی محاذ سنبھال لیا

اسلام آباد : پی ٹی آئی حکومت کے لئے بجٹ کی منظوری کا چیلنج، وزیر اعظم عمران خان نے خود ہی محاذ سنبھال لیا اور کہا بلیک میل نہیں ہوں گے ، ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق سینٹ اور قومی اسمبلی میں بجٹ کی منظوری حکومت کے لئے بڑا چیلنج بن گیا ، وزیراعظم عمران خان پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے اور اپنے چیمبر میں وزراء اور پارٹی رہنماؤں سے صلاح مشورے کیے جبکہ وزیراعظم سے حکومتی سینیٹرز نے بھی ملاقات کی۔

ملاقاتوں میں بجٹ اجلاس اوراپوزیشن کے ممکنہ احتجاج سےمتعلق مشاوت کی گئی اور قانون سازی سے متعلق امور خصوصاً بجٹ تجاویز سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے سینیٹ میں جارحانہ حکمت عملی اپنانےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا اپوزیشن احتجاج کرے تو بھرپورجواب دیا جائے، بلیک میل نہیں ہوں گے، ڈٹ کرمقابلہ کیاجائے۔

بجٹ کی منظوری ، وزیراعظم کی سینیٹ میں جارحانہ حکمت عملی اپنانے کی ہدایت

وزیراعظم کا کہنا تھا عوام پارلیمنٹیرینز کوحقوق کےترجمان کی حیثیت سےدیکھتے ہیں، اراکین جب عوام کی آوازبنتےہیں توحوصلہ افزائی ہوتی ہے۔

عمران خان نے کہا دنیاآج کےپاکستان کوانتہائی اہم ملک کی حیثیت سےدیکھ رہی ہے، پاکستان اسٹریٹیجک اورسرمایہ کاری کےمواقعوں سےبھرپورہے، انشاللہ جلدہماراملک ترقی اورخوشحالی سےہمکنارہوگا۔

یاد رہے گذشتہ روز مریم نواز اور بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات میں بجٹ کو منظوری سے روکنے پر بھی اتفاق کرلیاتھا اور کہا تھا بجٹ عوام دشمن ہے، کسی صورت منظور نہیں ہونا چاہیے۔

ملاقات میں حکومت کے خلاف پارلیمان کے اندار اور باہر جدوجہد کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -