اسلام آباد : مسلم لیگ ق نے وزیراعظم عمران خان سے نیب کی جانب سے 20سال پرانے کیسز کھولنے کے معاملہ کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں طارق بشیر چیمہ نے ق لیگ کےتحفظات سے وزیراعظم کو آگاہ کیا اور 20سال پرانے کیسز کس کھولنے کا معاملہ وزیراعظم کے سامنے اٹھایا۔
ق لیگ نے نیب کے معاملے پروزیراعظم سے تحقیقات کا مطالبہ کیا ، طارق بشیر چیمہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کوپارٹی کے تحفظات سے آگاہ کردیا ہے اور کہا معاملے چیئرمین نیب نےخو دقدم اٹھایا یا کسی کے کہنے پر تحقیقات کی جائیں۔
ق لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے یقین دلایامعاملے کی چھان بین ہوگی، وزیراعظم نےکہاآپ سے دوبارہ رابطہ کروں گا، کیسز بار بار کس لیے کھولے جاتے ہیں، وزیراعظم سےمطالبہ کیا ہےہ میں معاملےسےآگاہ کیاجائے۔
ان کا کہنا تھا کہ پورا ملک اس وقت کورونا کی ایمرجنسی میں ہے، ایسے وقت میں چیئرمین نیب پرانے معاملات کیوں کھول رہے ہیں۔
خیال رہےچوہدری برادران نے چیئرمین نیب کے اختیار کو چیلنج کر رکھا ہے ، جس میں چوہدری بردران نے چیئرمین نیب کی جانب سے 19 سال پہلے بند کی گئی آمدن سے زائد اثاثوں کے متعلق انکوائری دوبارہ شروع کرنے کے اقدام کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔
چوہدری شجاعت اور چوہدری پرویز الہی نے لاہور ہائی کورٹ میں نیب کیخلاف دائر درخواست میں مؤقف اپنایا تھا کہ نیب سیاسی انجینئرنگ کرنیوالاادارہ ہے ، نیب کے کردار اور تحقیقات کے غلط انداز پر عدالتیں فیصلے بهی دے چکی ہیں۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ چیئرمین نیب نے انیس سال پرانے معاملے کی دوبارہ تحقیقات کا حکم دیا ہے جبکہ نیب نے انیس سال قبل آمدن سے زائد اثاثہ جات کی مکمل تحقیقات کیں مگر ناکام ہوا ۔
درخواست میں کہا گیا تھا کہ چیئرمین نیب کو انیس سال پرانی اور بند کی جانیوالی انکوائری دوبارہ کهولنے کا اختیار نہیں، ہمارا سیاسی خاندان ہے اور ہمیں سیاسی طور انتقام کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔