جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

وزیراعظم عمران خان کی اسامہ ستی کےاہلخانہ کو تحقیقات سے متعلق مکمل تعاون کی یقین دہانی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے اسامہ ستی کےاہلخانہ کو تحقیقات سے متعلق مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا لواحقین کو انصاف دلانے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اسامہ ستی کےاہلخانہ سے ملاقات کی، ملاقات میں عمران خان نے اسامہ ستی کےلیےفاتحہ خوانی کرتے ہوئے ہوئے تحقیقات سے متعلق مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

وزیراعظم عمران خان نے واقعے پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا لواحقین کو انصاف دلانے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے۔

- Advertisement -

اس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نےاسامہ ستی کے والد کو فون کر کے کیس انکوائری رپورٹ پر بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا وزارت داخلہ کی طرف سےانکوائری کمیٹی کی رپورٹ دیکھ لیں، انکوائری رپورٹ سے مطمئن ہیں تو اس کوآگے بجھوایا جائے گا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم،کابینہ کافیصلہ ہےستی کےوالدجیسےتحقیقات چاہیں حکومت مددکرےگی، ہائی کورٹ کےجج سے انکوائری کرانی ہے تو جواب کا منتظر ہوں۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا تھا کہ اطلاع دیں تووزارت داخلہ کی طرف سےوزارت قانون کوخط لکھوں گا ، تحقیقات سے آپ کا مطمئن ہونا سب سے زیادہ ضروری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسامہ کےقتل کاواقعہ بہت بڑا اورقابل مذمت ہے ، آزاداور مکمل تحقیقات کے لیے ہمیشہ تیار ہیں ، اولین ترجیح ہے کہ اسامہ ستی کےوالداور ان کا خاندان مطمئن ہو۔

گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اسامہ ستی کےقتل کی تحقیقات کا معاملہ زیر بحث آیا تھا ، کابینہ نے رائے دی کہ اسامہ ستی کے والدین جیسے چاہیں ویسے تحقیقات کرائیں، جس پر وزیراعظم نے کہا تھا اسامہ ستی کے معاملے کو وزیر داخلہ دیکھیں ، اسامہ ستی کےورثاجس طرح وہ مطمئن ہوں ان کو مطمئن کریں، اپنا بیانیہ ہر فورم پر مضبوط بنائیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں