تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

مذاکرات کامیاب ، بی این پی مینگل بجٹ میں حکومت کا ساتھ دے گی

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان سے بی این پی مینگل کے سربراہ اختر مینگل کی ملاقات میں 10معاملات طے پاگئے ، بی این پی مینگل بجٹ میں حکومت کا ساتھ دے گی، جہانگیر ترین نے کہا اختر مینگل اور ان کے وفد کو مطمئن کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی اخترمینگل کی زیرقیادت بی این پی وفد سے ملاقات ہوئی ، ملاقات میں پرویز خٹک، نعیم الحق ،جہانگیر ترین ،ندیم افضل چن اور شہزاد ارباب موجود تھے۔

وزیراعظم سے اختر مینگل کی قیادت میں وفد کی ملاقات میں معاملات طے پاگئے اور مذاکرات کامیاب ہوگئے ، بی این پی مینگل بجٹ میں حکومت کا ساتھ دے گی۔

ملاقات میں بی این پی مینگل نے معاہدے پر پیش رفت نہ ہونے کا شکوہ کیا اور 6 نکاتی مطالبات کی فوری منظوری کا مطالبہ دہرایا، جس کے بعد 10 ماہ میں مشکلات کے حل کے لیے طریقہ کار مرتب کر لیا گیا۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے اعلامیہ جاری کردیاگیا ہے ، جس میں دونوں جماعتوں کے درمیان رابطہ کمیٹی کو تحفظات دور کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وزیراعظم کی بی این پی وفد سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی رہنما جہانگیرترین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا بی این پی ، حکومتی جماعت میں دوریاں ختم کرنے کی منصوبہ بندی کر لی ہے ، لاپتہ افراد کے معاملے میں بہت جلد پیشرفت ہوگی، وفاقی ملازمتوں میں بلوچستان کے 6 فیصدکوٹے پر اتفاق ہوا ہے۔

جہانگیر ترین کا کہنا تھا 10 ارب کاترقیاتی بجٹ ملنا بی این پی کا حق ہے، اختر مینگل اور ان کے وفد کو مطمئن کر لیا گیا ہے، اخترمینگل اور وفد کو یقین دلایا گیا کہ مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

ملاقات سے قبل میڈیا سے گفتگو میں اختر مینگل کا کہنا تھا ہم وزیراعظم سے ملاقات کرنے آئے ہیں، اپوزیشن کو خط لکھا تھا اس کا جواب ابھی نہیں آیا۔

گذشتہ روز وزیر اعظم عمران خان سے بلوچستان عوامی پارٹی کے وفد نے ملاقات کی تھی ، جس میں مختلف امورپر تبادلہ خیال کیا گیا، وفد میں وفاقی وزیر براے دفاعی پیداوار زبیدہ جلال، ممبران قومی اسمبلی سردار محمد اسرار ترین، خالد حسین مگسی، احسان اللہ ریکی اور روبینہ عرفان شامل تھے وزیر دفاع پرویز خٹک، معاونین خصوصی نعیم الحق اور ندیم افضل گوندل ملاقات میں موجود تھے ۔

حکومتی ٹیم نے بی این پی مینگل کو بجٹ کی حمایت پرمنالیا تھا۔

بعد ازاں وزیراعظم سے چیمبر میں جہانگیر ترین کی ملاقات ہوئی تھی ، جس میں بی این پی سے ہونے والی ملاقات سے متعلق بریفنگ کیا گیا ،جہانگیر ترین نے وزیر اعظم کو بی این پی کے تحفظات سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم کی ہدایت پر وفاقی وزرا نے بھی بی این پی سے ملاقات کی اور بی این پی کے مطالبات میں پیش رفت سے آگاہ کیا۔

Comments

- Advertisement -