اشتہار

عمان کے چیف آف اسٹاف کی وزیراعظم کو عمان کے دورے کی دعوت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں عمان کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف نے اقوام متحدہ میں عمران خان کی تقریر کی تعریف کرتے ہوئے جلد عمان کے دورے کی دعوت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے عمان کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف کی ملاقات ہوئی ، ملاقات وزیراعظم آفس میں ہوئی، جس میں وزیر دفاع پرویز خٹک اور عسکری حکام موجود تھے۔

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور دونوں ملکوں کےدرمیان دفاعی تعاون سمیت سیکیورٹی امور پر بات چیت بھی ہوئی۔

- Advertisement -

وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق خلاف ورزیوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کشمیری عوام پر74روزسےانسانیت سوزمظالم جاری ہیں ، مکمل لاک ڈاؤن،کرفیو،مواصلات کی بندش سےصورتحال سنگین ہوچکی ہے ، اقوام متحدہ کی قراردادوں پرعمل درآمد تنازع کا واحد حل ہے۔

عمان کے چیف آف اسٹاف کی اقوام متحدہ میں وزیراعظم کی تقریرکی تعریف کرتے ہوئے عمران خان کا خلیج میں تناؤ کے خاتمے اور علاقائی امن کے لئے کردار قابل ستائش قرار دیا۔

مزید پڑھیں :  آرمی چیف سے عمان کی مسلح افواج کے سربراہ کی ملاقات

ملاقات میں عمانی چیف آف اسٹاف نے وزیراعظم کو جلد عمان کے دورے کی دعوت دیتے ہوئے قابوس بن سیدکےنیک تمناؤں کاپیغام پہنچایا اور کہا وزیراعظم نےعلاقائی سلامتی کو فروغ دینے میں کردار ادا کیا۔

ملاقات میں عمان اور پاکستان کے درمیان دفاعی تعاون پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دو طرفہ رابطوں میں اضافہ،تربیتی پروگرام اور مشترکہ مشقوں پراتفاق کیا گیا۔

یاد رہے 2 روز قبل  عمان کی مسلح افواج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل احمد نے جی ایچ کیو کا دورہ کیاتھا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی تھی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

عمانی جنرل احمد کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیاں گراں قدر ہیں، پاک فوج کا خطے میں امن و استحکام کے لیے کردار قابل رشک ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں