اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے اہم ملاقات کی ، جس میں پنجاب میں انتظامی اصلاحات پر گفتگو کی گئی، وزیراعظم نے پنجاب کے انتظامی ڈھانچہ پر عدم اطمینان کا اظہار کیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی اہم ملاقات ہوئی ، ملاقات میں پنجاب کے انتظامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعلیٰ پنجاب کی وزیراعظم سے دو دن میں دوسری ملاقات ہے، وزیراعظم نے کل پنجاب میں انتظامی اصلاحات سے متعلق اہم فیصلوں کی ہدایت کی تھی۔
گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے کور کمیٹی اجلاس میں پنجاب میں گورننس کی خامیوں پر برہمی کااظہار کیا تھا اور اراکین کورکمیٹی نے اس موقع پر تجویز دی کہ بہتر گورنس کے لیےبیوروکریسی کو متحرک ہونے پڑے گا۔
وزیر اعظم کی وزیر اعلی پنجاب سے کورکمیٹی اجلاس کے بعد الگ ملاقات ہوئی تھی ، ملاقات میں صوبے میں انتظامی تبدیلیوں کا معاملہ زیر غور آیا تھااور عمران خان نے پنجاب میں انتظامی تبدیلیاں لانے کا فیصلہ بھی کیا تھا۔
کہا جارہا ہے کہ آئندہ چند روز میں پنجاب میں بڑی انتظامی تبدیلیوں کا امکان ہے۔
پارٹی کی کور کمیٹی اور ارکان پنجاب اسمبلی بیورو کریسی کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کرچکے ہیں، ارکان پنجاب اسمبلی نے وزیر اعلی پنجاب سے ملاقات میں بیور و کریسی کے خلاف شکایات کیں۔ ارکان کا کہنا تھا کہ بیورو کریسی عوام مسائل کے حل کے لئے تعاون نہیں کر رہی۔