جمعہ, فروری 14, 2025
اشتہار

نوجوانوں کوآگے بڑھنے کے یکساں مواقع دینا ترجیحات میں شامل ہے، وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں نوجوانوں کاتناسب زیادہ ہوناملک کی خوش قسمتی ہے، نوجوانوں کوآگے بڑھنے کے یکساں مواقع دینا ترجیحات میں شامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے نیشنل یوتھ کونسل میں شامل نوجوانوں کی ملاقات ہوئی ، 33 رکنی وفدنےسربراہ کامیاب جوان پروگرام کی قیادت میں ملاقات کی ، جس میں تمام صوبوں کے یوتھ منسٹرز بھی ملاقات میں شریک ہوئے۔

وزیراعظم نیشنل یوتھ کونسل کے پیٹرن ان چیف اورعثمان ڈارچیئرمین ہیں ، ملاقات میں ملکی ترقی کیلئےنوجوانوان کےکرداراورحکومتی سرپرستی پربات چیت ہوئی۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملک کی ترقی نوجوانوں کی ترقی پرمنحصرہے، پاکستان میں نوجوانوں کاتناسب زیادہ ہوناملک کی خوش قسمتی ہے، نوجوانوں کوآگے بڑھنے کے یکساں مواقع دینا ترجیحات میں شامل ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت ملک میں میرٹ کی بالادستی کویقینی بنا رہی ہے، کامیابی کاراستہ صرف جدوجہدکاراستہ ہے، لیڈرہمیشہ سچا اور ایماندار ہوتا ہے،آپ بھی سچ کاراستہ اپنائیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ حکومت سنبھالی توسخت معاشی اوراقتصادی چیلنج کاسامناکرناپڑا، اقتدارسنبھالاتوملکی برآمدات صرف 20ارب ڈالرتھیں، حکومتی پالیسیوں کی بدولت برآمدات میں 35فیصد اضافہ ہواہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان وسائل کی دولت سےمالامال ہے، ہماراسب سےبڑاسرمایہ باصلاحیت افرادی قوت یعنی نوجوان ہیں۔

دوران ملاقات عثمان ڈار نے نوجوانوں کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا وزیراعظم کی ہدایات کے مطابق نوجوانوں کیلئے جامع منصوبہ بندی کی گئی، نیشنل یوتھ ڈویلپمنٹ فریم ورک 6 شعبوں پرتوجہ دینے کیلئے بنائی گئی ہے۔

عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ روزگارکے مواقع اورمعاشی خودمختاری فریم ورک کاسب سےاہم حصہ ہے، سماجی تحفظ ،معاشرتی اعتبارسے نظرانداز نوجوانوں کو قومی دھارے میں لانا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کومدنظررکھتےہوئےادارہ جاتی اصلاحات بھی فریم ورک کاحصہ ہیں،2023تک نوجوانوں میں 100ارب روپےتقسیم کئے جائیں  گے، جس میں سے 10 ارب کے مالیتی پروگرام سے2لاکھ نوجوانوں کووظائف دیےجائیں گے جبکہ کامیاب جوان مرکز،ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام ،کھیلوں کی اکیڈمیاں بنائی جائیں گی۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ گرین یوتھ موومنٹ اورانوویشن لیگ پربھی کام جاری ہے، پاکستانی نوجوان مختلف ممالک میں پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں، جس پر وزیراعظم نے یوتھ کونسل کے اراکین کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں