بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

وزیر اعظم عمران خان آج ایم کیوایم کے وفد سے ملاقات کریں گے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان آج ایم کیوایم کے وفد سے ملاقات کریں گے ، جس میں کراچی پیکج سےمتعلق بھی مشاورت ہوگی جبکہ وفد حکومت سے معاہدے پرعمل درآمد پر بھی بات کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے ایم کیوایم کا وفد آج ملاقات کرے گا، ملاقات وزیراعظم آفس میں ملاقات ہوگی، جس میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت دیگرامورپربات ہوگی جبکہ حکومت سے معاہدے پر عمل درآمد پر بھی بات کی جائے گی۔

یاد رہے رواں سال اکتوبر میں وزیراعظم عمران خان نے دورہ کراچی کے دوران ایم کیو ایم کے وفد سے اہم ملاقات کی تھی ، ملاقات میں اتحادی جماعت کے تحریری معاہدے پر عملدرآمد میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا تھا جبکہ ایم کیوایم نے پارٹی دفاترکی واپسی، لاپتہ کارکنان کی بازیابی کا مطالبہ دہرا دیا۔

مزید پڑھیں : وزیراعظم کی ایم کیوایم وفد سے اہم ملاقات

میئر کراچی نے بلدیاتی اختیارات، آرٹیکل 140 اے کے اطلاق کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کراچی اور حیدرآباد کے لیے ترقیاتی پیکج جلد جاری کیا جائے۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کراچی کے مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہیں، اس سے قبل کراچی کے مسائل سے متعلق اجلاس میں انہوں نے وزیر قانون فروغ نسیم کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دی تھی۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے، ماضی کی بد انتظامی، غفلت کا خمیازہ اس شہر کے عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔ یہاں صحت کے معاملے میں شدید خطرات لاحق ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں