اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

کورونا ریلیف فنڈ کے حوالے سے پاکستانیوں کا جذبہ قابل تحسین ہے، وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کورونا ریلیف فنڈ کے حوالے سے پاکستانیوں کا جذبہ قابل تحسین ہے، انسانیت کی خدمت کا یہی جذبہ ہماری معاشرے کی اصل طاقت اورخوبی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے سینیٹر فیصل جاوید کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں مسلم ممالک میں تہذیب و ثقافت،فنون لطیفہ میں تعاون کےفروغ پرگفتگو کی گئی۔

وزیراعظم نے کہا کہ اسلامی تعلیمات اورتاریخ اجاگر کرنے میں ذرائع ابلاغ کا کلیدی کردار ہے، انسانیت کےاحترام ،احساس پر مبنی اقداراجاگرکرنے کی ضرورت ہے، ہمارا مذہب ہمیں دکھی اور مشکل میں گھری ہوئی انسانیت کی مدد کا درس دیتا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستانی کہیں بھی ہوں مشکل گھڑی میں وطن کے شانہ بشانہ ہوتےہیں، انسانیت کی خدمت کا یہی جذبہ ہماری معاشرے کی اصل طاقت اورخوبی ہے۔

اس دوران فیصل جاوید نےوزیر اعظم کوکورونا ریلیف فنڈ پرپاکستانیوں کے مثبت ردعمل سے آگاہ کیا، جس پر وزیراعظم نے کہا کہ کورونا ریلیف فنڈ کے حوالے سے پاکستانیوں کا جذبہ قابل تحسین ہے۔

یاد رہے وزیراعظم عمران خان سمیت وفاقی کابینہ کاایک ماہ کی تنخواہ ریلیف فنڈ میں دینے کا اعلان کیا تھا، جس کے تحت تمام وفاقی وزرا ،مشیر ،معاونین خصوصی اپنی تنخواہ وزیراعظم ریلیف فنڈ میں دیں گے۔

خیال رہے وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ میں عطیات کا سلسلہ جاری ہے، کورونا ریلیف فنڈ میں اب تک 3ارب روپے سے زائد رقم جمع ہوگئی ہے۔

واضح رہے وزیراعظم عمران خان نے کرونا سے لڑ نے کے لیے ریلیف فنڈ کے قیام اور ٹائیگرفورس بنانے کا اعلان کیا تھا، جب کہ صوبوں کی سطح پر بھی الگ الگ ریلیف فنڈز قائم کیے گئے ہیں، جس میں مخیر حضرات سے عطیات جمع کرانے کی اپیل کی گئی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں