تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

کرونا وائرس کے کچھ کیسز آئے ہیں، امید ہے جلد قابو پا لیں گے ، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کہا کرونا وائرس کے پاکستان میں بھی کچھ کیسز آئے ہیں، امید ہے کرونا وائرس پر جلد قابو پا لیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے امریکی ڈیموکریٹ پارٹی کےرہنماطاہرجاوید کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری بھی شریک ہوئے۔

ملاقات میں پاکستان اورامریکاتعلقات پر بات چیت کی گئی اور دونوں ملکوں میں تجارتی اموربھی ملاقات میں زیر بحث رہے، اس دوران کروناوائرس کی رو ک تھام کیلئے امریکا میں اقدامات پر بھی گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کروناوائرس کے پاکستان میں بھی کچھ کیسزآئےہیں، امید ہے کرونا وائرس پر جلد قابو پا لیں گے۔

خیال رہے کرونا وائرس کیخلاف لائحہ عمل کی تیاری کے لئے وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی اجلاس آج شام وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا۔

مزید پڑھیں : قومی سلامتی کمیٹی کااجلاس، کرونا وائرس پر ایمرجنسی نافذ کرنے سے متعلق حتمی فیصلہ متوقع

اجلاس میں شرکت کے لئے وزرائے اعلیٰ اور دیگر اعلیٰ حکام کو آگاہ کر دیا گیا، مسلح افواج کے سربراہان اور ڈی جی آئی ایس آئی اجلاس میں شریک ہوں گے جبکہ وزیرداخلہ اعجاز شاہ ، وزیر قانون فروغ نسیم ، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی بھی شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں کروناوائرس سےمتعلق قومی لائحہ عمل طے کیا جائے گا اور کرونا سے نمٹنے کے لئے اہم فیصلے کئے جائیں گے۔

قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں کرونا سے بچاؤ کیلئے ایمرجنسی نافذ کرنے یا نہ کرنے کا حتمی فیصلہ اور بارڈرز مینجمنٹ سے متعلق بھی فیصلہ ہوگا۔

Comments

- Advertisement -