جمعہ, فروری 14, 2025
اشتہار

‘پاکستان کو فخر ہےعالمگیر اقدار کو برقرار رکھنے میں کردار ادا کررہا ہے’

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو فخر ہےعالمگیر اقدار کو برقرار رکھنے میں کردار ادا کررہا ہے ، کشمیری عوام آج بھی اپنے حق خودارادیت کی تکمیل کے منتظر ہیں، دنیا سلامتی کونسل کی قراردادوں پرعملدرآمدیقینی بنائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی 75ویں سالگرہ کےموقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج عالمی برادری اقوام متحدہ کی75ویں سالگرہ منا رہی ہے، پاکستان کو فخر ہےعالمگیر اقدار کو برقرار رکھنےمیں کردار ادا کررہا ہے، پاکستان خود ارادیت کے حق کی حمایت کرتا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کے امن مشنز میں کے ذریعے اہم کردار ادا کیا، پاکستان سمیت تمام امن فوجیوں کو خراج تحسین پیش کرنا چاہتا ہوں۔

عمران خان نے کہا کہ کشمیر تنازع یواین ایجنڈے پر رہنے کے باوجود حل طلب ہے، کشمیری عوام آج بھی اپنےحق خودارادیت کی تکمیل کےمنتظرہیں،کیونکہ بھارتی کارروائیوں کے بعد مقبوضہ کشمیر کی صورتحال مزید بگڑگئی ہے، لہذا دنیا سلامتی کونسل کی قراردادوں پرعملدرآمدیقینی بنائے۔

گذشتہ روز اسلام آباد میں اقوام متحدہ کی 75 ویں سالگرہ کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا ، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اقوام متحدہ کا مقصد انسانی حقوق کا تحفظ ہے، پاکستان بنیادی حقوق سے محروم افراد کی اخلاقی،سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے کورونا اور ٹڈی دل جیسی وبا کا کامیابی سے مقابلہ کیا جبکہ پاکستان اقوام متحدہ کے امن مشن میں فعال کردار ادا اور طویل عرصے سے افغان مہاجرین کی میزبانی کررہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں