بدھ, مارچ 12, 2025
اشتہار

ایسی اصلاحات لائے جن کی ماضی میں مثال نہیں ملتی: وزیر اعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مشکل حالات میں حکومت کی باگ ڈور سنبھالی، غریبوں کی بہتری کے لیے ایسی اصلاحات لائے جن کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں فردوس عاشق نے ریفارم ایجنڈے کو اجاگر کرنے کے لیے اقدامات سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے مشکل حالات میں حکومت کی باگ ڈور سنبھالی، حکومت نے معاشی استحکام اور ملکی مفاد میں مشکل فیصلے کیے۔ سماجی، معاشی و اقتصادی اور انتظامی شعبوں میں اصلاحات متعارف کروائیں۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ جو اصلاحات متعارف کروائیں ماضی میں ان کی نظیر نہیں ملتی، ریاست مدینہ کے ماڈل کو سامنے رکھتے ہوئے مشکل ترین فیصلے کیے۔

انہوں نے کہا کہ معاشی حالات کے باوجود کمزور اور غریب طبقوں کی بہتری کے لیے اقدامات کیے۔ احساس پروگرام جیسے منصوبے وعدوں کی جانب عملی پیشرفت ہے۔ عوام کو حکومت کی پالیسیوں سے آگاہ کرنے کی ضرورت ہے۔

وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ اقدامات کو اجاگر کرنے میں وزارت اطلاعات کا کلیدی کردار ہے، وزارت اطلاعات میڈیا کی معاونت سے عوام تک صحیح معلومات پہنچائے اور پروپیگنڈے کو بے نقاب کرنے میں کردار ادا کرے، سزا و جزا کی روایت کو مضبوط کرنا حکومتی اصلاحاتی ایجنڈے کا اہم جزو ہے۔

اس سے قبل ایک موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ملک اس وقت مشکل حالات میں ہے، جب تک ٹیکس کا نظام درست نہیں ہوگا، ہم آگے نہیں بڑھ سکتے۔

انہوں نے کہا تھا کہ انڈسٹری کے فروغ کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، مشکل حالات میں مشکل فیصلے کرنے پڑتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں