اتوار, دسمبر 22, 2024
اشتہار

وزیر اعظم کا غیر قانونی سگریٹ کیخلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ملک میں غیر قانونی سگریٹ کی تجارت کا نوٹس لیتے ہوئے کملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا، غیر قانونی سگریٹ کی تجارت سے قومی خزانے کو سالانہ 35 ارب سے زائد نقصان ہو رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ملک میں غیرقانونی سگریٹ کی تجارت کا نوٹس لے لیا اور کاغیرقانونی سگریٹ کیخلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ہاؤس سے وزارت قومی صحت، ایف بی آر کو مراسلہ ارسال کردیا گیا ہے، مراسلے میں وزارت قومی صحت، ایف بی آر حکام کو ملک گیر کریک ڈاؤن کی ہدایات جاری کردی گئیں ہیں۔

- Advertisement -

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ملک میں وسیع پیمانے پر غیر قانونی سگریٹ کی خریدوفروخت جاری یے، ملک میں مقامی و بین الاقوامی غیر قانونی سگریٹ برانڈز کی تجارت جاری ہے۔

جاری مراسلے کے مطابق غیر قانونی سگریٹ کی تجارت میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے، غیر قانونی سگریٹ کی تجارت سے وسیع پیمانے پر ٹیکس چوری جاری ہے، غیر قانونی سگریٹ کی اسمگلنگ سے ملکی خزانے کو اربوں کا نقصان ہو رہا ہے۔

وزارت قومی صحت، ایف بی آر سگریٹ سمگلنگ روکنے کے اقدامات بارے آگاہ کریں، وزارت صحت، ایف بی آر ماہانہ کارکردگی رپورٹ جمع کرائیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر قانونی سگریٹ کی تجارت سے قومی خزانے کو سالانہ 35 ارب سے زائد نقصان ہو رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں