ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

عید میلاد النبیﷺ کے پرمسرت موقع پر وزیر اعظم کا اہم فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: عید میلاد النبیﷺ کو حکومتی سطح پر منانے کا اعلان کیا گیا ہے، وزیر اعظم کی جانب سے وزارتِ مذہبی امور کو عالمی رحمتہ العالمین کانفرنس کرانے کی ہدایت جاری کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق حضورﷺکی سیرت اور تعلیمات کو بھرپور طور پر اجاگر کرنے کے لیے صوبائی سطح پر انتظامات کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزیر اعظم نے تمام صوبائی حکومتوں کو سیرت کانفرنسز کے انعقاد کی ہدایت کر دی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ عید میلاد النبیﷺ کے پرمسرت موقع پر تحریری مقابلے، سیمینارز، نعت اور قرأت مجالس کا انعقاد کیا جائے۔

اس سلسے میں وزارت مذہبی امور، صوبوں کے گورنرز اور چیف سیکرٹریز کو ہدایات سے آگاہ کر دیا گیا ہے، یہ ہدایات محکموں، خود مختار اور نیم خود مختار اداروں تک بھی پہنچائی جائیں گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس اسلام آباد میں وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر رحمتُ الّلعالمین ﷺ کی آمد کے مہینے کی مناسبت سے پہلی بار دو روزہ عالمی سیرت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں دنیا بھر سے مذہبی اسکالرز اور غیر ملکی وفود نے شرکت کی تھی۔

عراق سے ڈاکٹر عمار نقشوانی بھی پاکستان پہنچے تھے، عمار نقشوانی دنیا کے 500 با اثر مسلمانوں میں کم عمر ترین مذہبی اسکالر ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں