تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

نازیوں کےدور میں جو یہودیوں کا حال تھا آج وہی بھارت میں مسلمانوں کاہے، وزیراعظم

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارت میں ہندوانتہا پسند آر ایس ایس کا نظریہ قابض ہے ، نازیوں کےدور میں جو یہودیوں کا حال تھا آج وہی بھارت میں مسلمانوں کا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر وزیراعظم عمران خان نے غیرملکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ 5 اگست کے بھارتی اقدام نے مقبوضہ کشمیر کو جیل میں تبدیل کیا، 8لاکھ بھارتی فوجی مقبوضہ وادی میں تعینات ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایک سال میں کشمیر کی معیشت کو تباہ کردیا گیا ، بھارت میں ہندوانتہا پسند آر ایس ایس کا نظریہ قابض ہے ، نازیوں کےدور میں جویہودیوں کا حال تھا آج وہی بھارت میں مسلمانوں کا ہے۔

خیال رہے بھارتی لاک ڈاون اورمتنازعہ علاقہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے ہندوستان کا حصہ قراردینے کے خلاف کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے یوم استحصال کل پانچ اگست منایا جائے گا۔

واضح رہے پانچ اگست 2019 تاریخ کاوہ سیاہ دن جب مودی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کوخصوصی حیثیت دینے والے آرٹیکل ختم کر کے کشمیریوں پر زندگی تنگ کردی تھی، ایسے وقت جب کشمیریوں کوایسے رہنما کی ضرورت تھی جو اُن کامسئلہ اقوام عالم کے سامنے رکھتا۔

وزیراعظم عمران خان نے کشمیر کی آواز بننے کا اعلان کیا اور مظلوم وادی کا مقدمہ بھرپور انداز میں لڑنے کے لئے سفیر کشمیر بنے۔

Comments

- Advertisement -