تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

پنڈورا پیپرزکیس میں نام آنے والوں کی تحقیقات ہوں گی، وزیر اعظم کا دو ٹوک اعلان

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے پینڈورا پیپرز پر و دو ٹوک مؤقف اپناتے ہوئے کہا کہ جن کے نام پنڈورا پیپرزکیس میں آئے،انکی تحقیقات ہوں گی اور جو تحقیقات میں کلیئر ہوگا اس کے خلاف کارروائی نہیں ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا جبکہ پنڈوراپیپرز میں شامل شخصیات اور کمپنیوں کامعاملہ زیربحث آیا۔

اجلاس میں کابینہ پیپرزمیں شامل افراد کیخلاف ممکنہ کارروائی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان نے پینڈورا پیپرز پر و دو ٹوک مؤقف اپناتے ہوئے کہا کہ جن کےنام پنڈورا پیپرزکیس میں آئے،انکی تحقیقات ہوں گی اور جو تحقیقات میں کلیئر ہوگا اس کے خلاف کارروائی نہیں ہوگی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ تحقیقاتی سیل قائم کر دیا ہے، شفاف انکوائری ہوگی، کیسز نیب، ایف آئی اے اور ایف بی آرکوبھیجے جائیں گے ،تحقیقاتی سیل میں بھی کیس بھیجے جائیں گے اور قصور وار ہونےپر کارروائی ہوگی۔

یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے دنیا بھر میں تہلکہ مچانے والے ’پنڈوراپیپرز‘ کا خیرمقدم کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ ‏حکومت پنڈورا پیپرز میں آنے والے تمام پاکستانیوں کی تحقیقات کر کے ان کے خلاف ایکشن لے گی۔

گذشتہ روز پنڈورا پیپرز میں وفاقی وزرا سمیت سات سو پاکستانیوں کے نام شامل ہونے پر وزیراعظم عمران خان نے تحقیقات سیل قائم کرنے کا اعلان کیا تھا ۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ تحقیقاتی سیل کی سربراہی وزیراعظم عمران خان خود کریں گے جبکہ تحقیقاتی سیل کی معاونت ایف آئی اے، نیب،ایف بی آر کرےگی، پنڈورا پیپرز میں کمپنیوں کےقانونی ہونے یا نہ ہونےکی تحقیقات ہوں گی، سیل کمپنیوں کےسرمائےکی قانونی حیثیت کی انکوائری کرےگا۔

Comments

- Advertisement -