تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

سب سے سستا پٹرول اور ڈیزل آج پاکستان میں ہے، وزیراعظم

اٹک: وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ آج سب سے سستا پٹرول اور ڈیزل پاکستان میں ہے ، بھارت میں پیٹرول 250 روپے بنگلادیش میں 200 روپے کا ہے، یہ مشکل وقت ہے، ہم نے پوری کوشش کی اپنے لوگوں کو مہنگائی سے بچائیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اٹک میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عثمان بزدار اور یاسمین راشد کو اس منصوبے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، دوردراز علاقوں کو زچہ بچہ اسپتال کی ہمیشہ ضرورت ہوتی ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے پاکستان میں سب سے زیادہ زچگی کےدوران خواتین کی اموات ہوتی ہیں ، حکومت علاج کی سہولت نہ دے سکے تو یہ شرمناک چیز ہے، ہم 5 مادر اینڈ چائلڈ اسپتال بنا رہے ہیں جو 2سال کے اندر مکمل ہوں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کی ایک ترجیح ہوتی ہے کہ 5 سال کا دور عوام کیسے یاد کرے، ترقی صرف کچھ جگہوں کی ہوئی لوگوں کو اس میں شریک ہونے کاموقع نہیں ملا، کمزور اور متوسط علاقے خوشحال ہوجائیں تو سمجھتا ہوں ہم کامیاب ہوگئے۔

ان کا کہنا تھا کہ تین سال میں نے ایک ہی بات سنی کہ کہاں ہے نیا خیبرپختونخوا، 30سال پہلے ہم برصغیر میں سب سے آگے تھے، 30سال کے اندر دو خاندانوں نے حکومت کی ،پاکستان پیچھے چلاگیا، بدقسمتی سے ان 30سالوں میں ہم سے پیچھے رہ گئے، ایسٹ پاکستان ہمارے سامنے بنگلادیش بنا ہے، پچھلے 30سالوں میں بنگلادیش بھی ہم سے آگے نکل گیا۔

خیبرپختونخواہ حکومت کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ کے پی میں ہماری حکومت آئی تو باربار کہا گیا نیا کے پی بنے گا، 2018میں اسی کے پی نے پی ٹی آئی کو دو تہائی اکثریت سے کامیابی دی، یواین ڈی پی نے کےپی کا سروے کیا ، 2013سے2018جہاں غربت تیزی سے کم ہوئی وہ کے پی تھا، کے پی میں ہمارے دور حکومت میں عام لوگوں کی زندگی بہتر ہوئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب پرتنقید سے متعلق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار پر لوگ تنقید کرتے ہیں تو ایک بات کہیں، عثمان بزدار کہیں 2 سال کا مینڈیٹ نہیں 5سال کا مینڈیٹ لیکر آئےہیں، 5سال کے بعد ہماری کارکردگی دیکھیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ انشااللہ 10سالوں میں 10 ڈیمز بننے جارہی ہیں، موسمیاتی تبدیلی کے پیش نظر پانی کی قلت کا سامناہوگا، 50سال میں پہلی بار کوئی حکومت آنیوالی نسل کا سوچ رہی ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک میں پہلی بار لانگ ٹرم پلاننگ ہورہی ہے،انڈسٹری اٹھ رہی ہے، ایکسپورٹ بڑھنے سے ہی ملک کی دولت میں اضافہ ہوتا ہے، ہم پہلی بار اوورسیز پاکستانیوں کو سرمایہ کاری کاموقع دے رہے ہیں، اوورسیز پاکستانی پیسہ لیکر آئیں گے اور ملک کی دولت میں اضافہ ہوگا۔

ہیلتھ کارڈ کے حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ کیا کبھی کسی نے سوچا تھا کہ ہیلتھ کارڈ تمام شہریوں کو ملے گا، انگلینڈ، آسٹریلیا میں بھی ہر شہری کو ہیلتھ سہولت نہیں ملتی، پنجاب صرف 3 سال میں 330ارب روپے ہیلتھ کارڈ کیلئے خرچ کررہاہے، کے پی میں تمام شہریوں کو ہیلتھ کارڈ مل چکا ہے، پنجاب میں انشااللہ مارچ تک تمام خاندانوں کے پاس ہیلتھ انشورنس ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ کینسر کا علاج بہت مہنگاہوتا ہے اس لئےشوکت خانم اسپتال بنایا تھا ،ایک خاندان میں کبھی بیماری آجائے تو یہ سب سے زیادہ تکلیف دہ ہوتاہے، جو خاندان غربت کی لکیر سے اوپر ہوتے ہیں تو بیماری سے نیچے چلے جاتے ہیں۔

عمران خان نے مزید بتایا یہ صرف ہیلتھ کارڈ نہیں بلکہ یہ ایک ہیلتھ سسٹم ہے، ڈاکٹرز چاہتے ہیں کہ ہماری پوسٹنگ شہروں میں کریں ، دیہات نہیں جاتے، اب پرائیوٹ سیکٹر کے لوگ گاؤں میں جاکر اسپتال بنائیں گے، پرائیوٹ سیکٹر کو اسپتال کیلئے حکومت سستی زمینیں دے گی اور اسپتال کیلئے ڈیوٹی فری سامان کی اجازت دیں گے۔

مہنگائی کے حوالے سے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں اس وقت مہنگائی کا مسئلہ ہے، کورونا جیسا اتنا بڑا بحران 100سال میں کبھی نہیں آیا ، لوگوں نے کورونا سے بچنے کیلئے لاک ڈاؤن لگایا، ٹریڈ متاثر ہوئی ، پہلے پیٹرول کی قیمت نیچے چلی گئی اب 45 سے 85 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا ، پہلے پٹرول،تیل کی قیمت نیچے گرگئی اب دگنی ہوگئی۔

انھوں نے کہا کہ دنیامیں فریٹ میں ساڑھے 3سو فیصد کا اضافہ ہوگیا، سپلائی شارٹج ہوئی ٹریڈ متاثر ہوگئیں، کورونا سے بچنے کیلئےلاک ڈاؤن کیا تو اکانمی بند ہوگئی، دنیا میں جو مہنگائی ہوئی تو اس کا اثر پاکستان پر بھی آنا تھا، ہم نے پوری کوشش کی کہ اپنے لوگوں کو مہنگائی سے بچائیں۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارت میں پیٹرول 250روپے بنگلادیش میں 200روپے کا ہے، پاکستان میں اب پیٹرول 146روپے کا ہے، سب سے سستا پیٹرول اور ڈیزل آج پاکستان میں ہے، یہ مشکل وقت ہے ساری دنیا میں مہنگائی ہے، دنیا کورونا کے بعد کھل رہی ہے امید ہے قیمتیں واپس نیچے آئیں گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ احساس پیکج کااعلان کیا ہے، 13کروڑ لوگوں کو احساس پیکج کے تحت 30فیصد ڈسکاؤنٹ ملے گا، آٹا، گھی ، اور دالوں پر 30فیصد ڈسکاؤنٹ دیا جائے گا، صوبے اور وفاق نے ملکر یہ پیکج عوام کو دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کامیاب پاکستان پروگرام 20 لاکھ گھرانوں کیلئےبغیرسود قرضے فراہم کرے گا، گھر تعمیر ، چھوٹے کاروبار، اسکلزٹریننگ پروگرام ،چھوٹے کسان کو قرضہ ملے گا،کامیاب جوان پروگرام پہلے ہی نوجوانوں کو قرضے فراہم کر رہا ہے، ہر گھر میں جا کر احساس سروے کیا گیا تاکہ مستحق پروگرام سے باہر نہ رہ جائیں۔

چینی کی قیمتوں میں اضافے پر عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں چینی ایک دم 140 روپے پہنچ گئی ہے، پتہ چلا ہے کہ سندھ میں 3 شوگرملز کو بند کر دیا گیا ہے، سندھ میں تین ملز بند ہونےسے چینی 140روپے پر پہنچ گئی۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ سندھ کے بعد پنجاب میں شوگرملز نےذخیرہ اندوزی شروع کردی ، شوگرکمیشن رپورٹ سے پتہ چلا کہ چوری کرکے چینی بیچی گئی تھی اور شوگر ملز نے قانون کیخلاف اسٹے آرڈر لیا ہوا ہے ، وزیراعلیٰ پنجاب فوری وزیرقانون اور اٹارنی جنرل کو کہیں فوری طور پر اسٹے آرڈر ختم کرائیں اور اس معاملے پر فوری کارروائی کریں۔

Comments

- Advertisement -