اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

وزیر اعظم عمران خان کی روضہ رسول ﷺپرحاضری، نوافل کی ادائیگی

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض  : وزیر اعظم عمران خان مدینہ منورہ میںروضہ  رسول ﷺ پر حاضری اور نوافل کی ادائیگی کے بعد سعودی عرب کےدارالحکومت ریاض پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کےلیےسعودی عرب پہنچے تو پہلے مرحلے میں مدینہ منورہ گئے ، مدینہ کے گورنر شہزادہ فیصل بن سلمان نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔

وزیراعظم نے وفد کے ہمراہ مسجد نبوی میں روضہ رسول ﷺپر حاضری دی ، نوافل ادا کئے اور پاکستان اورامت مسلمہ کی ترقی وخوشحالی کیلئے دعا کی۔

- Advertisement -

شیخ نوری نے ایک باربھی وزیراعظم کے لیے روضہ رسول کا دروازہ کھولا گیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر اطلاعات فواد چوہدری، چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ہارون شریف اور مشیر تجارت عبدالزاق داؤد وفد میں شامل ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان روضہ رسول ﷺ پر حاضری دینے کے بعد سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچ گئے، سعودی عرب کے دارالحکومت پہنچنے پر وزیراعظم کا استقبال گورنر ریاض اور پاکستانی سفیر نے کیا۔

مزید پڑھیں :  وزیرِ اعظم عمران خان 2 روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

وزیراعظم دورے کے دوران سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سمیت اعلیٰ سعودی حکام سے ملاقات کریں گے اور ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے لیے بات چیت کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان ریاض میں عالمی سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کریں گے، جس میں دنیا بھر سے ممتاز کاروباری شخصیات، سرمایہ کار، بڑی کاروباری کمپنیوں اور ہائی ٹیک انڈسٹری کے نمائندگان شرکت کررہے ہیں۔

کانفرنس پاکستانی حکام کو دنیا کے اہم کاروباری رہنماؤں کے ساتھ رابطے کا موقع فراہم کرے گی۔

خیال رہے کہ دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم سرمایہ کاری کانفرنس میں پاکستان میں سرمایہ کاری اور معاشی مواقع پر روشنی ڈالیں گے اور اپنے آئندہ 5 سالہ وژن سے دنیا کو آگاہ کریں گے۔

واضح رہے وزیرِ اعظم عمران خان کا یہ دوسرا دورۂ سعودی عرب ہے، اس سے قبل وزیرِ اعظم 18 ستمبر کو دو روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب گئے تھے جو ان کا پہلا غیر ملکی دورہ تھا، ان کے لیے خصوصی طور پر روضہ رسولﷺ کے دروازے کھولے گئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں