جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

وزارت مواصلات کی عمدہ کارکردگی، وزیراعظم کا مراد سعید کو خراج تحسین

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے وزارت مواصلات کی عمدہ کارکردگی پر مراد سعید کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا سزا اور جزا کے بغیر دنیا کاکوئی بھی نظام کامیاب نہیں ہوسکتا، وزارتوں کی کارکردگی کومزید بہتر بنانا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران‌ خان نے بہترین کارکردگی دکھانے والے وفاقی وزارتوں میں تعریفی اسناد تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا آپ نے بڑی غلطی کی کہ پہلے بتادیا کہ ٹاپ ٹین وزارتیں کون سی ہیں، آئندہ تقریب سے پہلے نہ بتایا جائے کہ ٹاپ ٹین وزارتیں کون سی ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وزارتوں کی کارکردگی کومزید بہتر بنانا ہوگا، نجی شعبے میں کارکردگی کی بنیاد پر بونس ملتے ہیں، بہترین کارکردگی والی وزارتوں کو مراعات دی جائیں گی۔

- Advertisement -

عمران خان نے وزارت مواصلات کے ٹاپ پر آنے پر مرادسعید کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا سزا اور جزا کے بغیردنیا کاکوئی بھی نظام کامیاب نہیں ہوسکتا۔

لاہور،پشاور کے کینسر اسپتال میں کارکردگی بنیاد پر ترقی دی جاسکتی ہے، گورننس کا مقصد عوام کی زندگی میں بہتری لانا ہونا چاہیے، بہترین کارکردگی والی وزارتوں کے بونس میں اضافہ کیا جائے گا۔

ہمیں اپنی برآمدات کوفروغ دےکرمعیشت کومستحکم کرنا ہے ، معاشی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ہمیں روایتی حل تلاش کرنا ہے، بیوروکریسی میں مثبت تبدیلی کیلئےضروری ہے کارکردگی پر مراعات دی جائیں، ملک کو خودانحصاری کی منزل کےحصول کیلئے وزارتوں کا کردار اہم ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں