تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وزیراعظم عمران خان کی ایرانی صدرحسن روحانی سے ون آن ون ملاقات

تہران : وزیراعظم عمران خان کی سعدآبادپیلس میں ایرانی صدرحسن روحانی سے ملاقات ہوئی ، دونوں ملکوں میں اہم معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق  وزیراعظم عمران خان سعد آباد پیلس پہنچے توایرانی صدرحسن روحانی نے وزیراعظم کا پرتپاک استقبال کیا، عمران خان کی آمد پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائےگئے جبکہ انھوں نےگارڈ آف آنر پیش گیا گیا اور عمران خان نے ارڈ آف آنر کا معائنہ بھی کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے ایرانی صدرحسن روحانی سے ملاقات کی۔

گذشتہ روز زیر اعظم عمران خان کاایران کے دو روزہ دورے پر مشہد پہنچنے پر گورنر جنرل خراسان رضا حسینی نے استقبال کیا اور انھیں گارڈآف آنرپیش کیاگیا تھا۔

مزید پڑھیں : پاکستان ایران کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط کرنے کا خواہاں ہے، وزیراعظم

وزیراعظم نے مشہدمیں حضرت امام رضاکےمزارپرحاضری دی اور خراسان کےگورنر سے بھی ملاقات کی تھی، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات پر گفتگو کی گئی، مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا تھا۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا  پاکستان مشکل وقت میں ساتھ دینے پر ایران کا کردار فراموش نہیں کرسکتا، پاکستان ایران کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط کرنے کا خواہاں ہے،  پاکستان کو مدینہ جیسی فلاحی ریاست بنانے کے لیے اقدامات کررہے ہیں، ہمسایہ ممالک سے برادرانہ تعلقات ہماری خارجہ پالیسی کی بنیاد ہے۔

بعد ازاں وزیراعظم عمران خان کے دورہ مشہد پر اعلامیہ جاری کیا گیا تھا، علامیہ کے مطابق عمران خان مختصر قیام کے بعد مشہد سے تہران روانہ ہوگئے تھے۔

خیال رہے کہ یہ عمران خان کا ایران کا پہلا دورہ ہے، وہ یہ دورہ ایران کے صدر حسن روحانی کی دعوت پر کر رہے ہیں، وزیرِ اعظم ایران میں تاجر برادری سے بھی ملاقات کریں گے۔

Comments

- Advertisement -