اتوار, اکتوبر 13, 2024
اشتہار

الیکشن کمیشن کےممبران کی تقرری، وزیراعظم عمران خان نے نام تجویز کر دیے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نےالیکشن کمیشن کے ممبران کی تقرری کیلئے نام تجویزکر دیے ، جس میں سندھ سے جسٹس (ر) صادق بھٹی، جسٹس (ر) نور الحق قریشی اور عبدالجبارقریشی کے نام جبکہ بلوچستان سے ڈاکٹر فیض کاکڑ، نویدجان بلوچ اور امان اللہ بلوچ کے نام شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر کےخط کاجواب دے دیا ، خط کی کاپی چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اوراسپیکراسد قیصرکو ارسال کردی گئی۔

خط میں وزیراعظم عمران خان نے الیکشن کمیشن کے ممبران کی تقرری کے لئے نام تجویز کئے ہیں ، تجویز کردہ ناموں میں سندھ سے جسٹس(ر)صادق بھٹی،جسٹس(ر)نورالحق قریشی اور عبدالجبارقریشی اور بلوچستان سے ڈاکٹرفیض کاکڑ،نویدجان بلوچ ،امان اللہ بلوچ کے نام شامل ہیں۔

- Advertisement -

اس سے قبل مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو خط لکھا،جس میں انہوں نے سندھ اور بلوچستان سے الیکشن کمیشن کے ارکان کی تقرری کے لیے 3،3 نام تجویز کیے تھے۔

مزید پڑھیں : الیکشن کمیشن کے ارکان کی تقرری ، شہباز شریف نے نام تجویز کردیئے

قائد حزب اختلاف کی جانب سے سندھ کے لیے نثار درانی، جسٹس ریٹائرڈ عبدالرسول میمن اور اورنگزیب حق کے نام تجویز کیے گئے ہیں جبکہ بلوچستان کے لیے شاہ محمود جتوئی، ایڈووکیٹ، سابق ایڈووکیٹ جنرل محمد رؤف عطا اور راحیلہ درانی کے نام دیے گئے ہیں۔

شہباز شریف نے خط میں موقف اختیار کیا تھا کہ ہمیں عدالتی حکم کا پوار احترام ہے، متعلقہ آئینی شقوں کو پورا کرنا لازم ہے، خط میں آئین کے آرٹیکل 213 ٹو اے کا حوالہ دیا گیا ہے، خط میں کہا گیا ہے کہ آرٹیکل 213 ٹو اے اور ٹوبی کے تحت اپوزیشن لیڈر پھر بامعنی مشاورت کے عمل کا آغاز کر رہے ہیں۔

خیال رہے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے چیف الیکشن کمشنرکےتقرر کے لیے 3 نام وزیراعظم عمران خان کو بھجوا دیے، جس میں ناصر محمود کھوسہ، جلیل عباس جیلانی اور اخلاق احمد تارڑ کے نام شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں