اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی تشکیل نوکردی، شوکت ترین کی جگہ عمرایوب خان ای سی سی کے چیئرمین مقرر کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی تشکیل نوکردی، ای سی سی کی تشکیل نوشوکت ترین کاوفاقی وزیرکااسٹیٹس ختم ہونےکےباعث کی گئی۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی کی تشکیل نو کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ، جس میں کہا گیا ہے کہ شوکت ترین کی جگہ عمرایوب خان کو ای سی سی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے ، اقتصادی رابطہ کمیٹی 12ارکان پرمشتمل ہوگی۔
12رکنی ای سی سی میں مواصلات، توانائی کے وزرا ، وزیر صنعت و پیداوار، داخلہ، قانون و انصاف،میری ٹائم افیئرز ، وزارت غذائی تحفظ،منصوبہ بندی،نجکاری، ریلوے،آبی وسائل کے وزرا شامل ہوں گے۔
یاد رہے 16اکتوبر شوکت ترین کی بطور وفاقی وزیر مدت پوری ہونے کے بعد انھیں مشیر خزانہ اور ریونیو مقرر کردیا گیا تھا۔
شوکت ترین مشیر بننے کے بعد مختلف کمیٹیوں کی سربراہی بھی نہیں کرسکیں گے، وہ ای سی سی سمیت دیگرکابینہ کمیٹیوں کی صدارت کے بھی اہل نہیں رہیں گے۔